ٹرانسپورٹرکاصبر/وزیراعلیٰ/ گورنر ہائوس

ٹرانسپورٹرکاصبرجواب د ے گیا وزیراعلیٰ اور گورنر ہائوس کے گھیرا ئوکا فیصلہ
نقصانات کی وجہ سے نیو ٹرک اسٹینڈ سے ٹرالر اور ٹرکوں کی احتجاجی ریلی کااعلان
ٹرانسپورٹرز کی مال سے لدی 40 ہزار سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں

کراچی ۔۔۔۔۔۔۔۔ صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کی جانب سے بروز پیر 2:30 بجے نیو ٹرک اسٹینڈ سے لیکر گورنر ہائوس سندھ اور وزیراعلی ہائوس سندھ تک ٹرالر اور ٹرکوں کی احتجاجی ریلی نکالی جائیگی

طلحہ عمیر ترجمان ملک شہزاد اعوان کے اعلامیہ کے مطابق سکھر میں جاری احتجاج کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کے ہونے والے نقصان پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے احتجاجی ریلی کی میڈیا کوریج کی درخواست کرتے ہوئے کہناتھا

کہ سکھر سے حیدرآباد اور صادق آباد سے سکھر روڈ کی بندش کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کی مال سے لدی 40 ہزار سے زائد گاڑیاں اور گرمی سے ڈرائیوروں کی انتقال سمیت اشیا و خوردنوش اور جانوروں کے ہلاک جیسے نقصان کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے بروز پیر 2:30 بجے نیو ٹرک اسٹینڈ سے لیکر گورنر ہائوس سندھ اور وزیراعلی ہائوس سندھ تک ٹرالر اور ٹرکوں کی ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں