طالبہ کو اسکا منگیتر حیدر آباد سے لیکر واپس گھر پہنچ گیا جوہر آباد سے فرسٹ ائیر کی طالبہ کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ اغوا ہی تھا یا لڑکی نے ڈرامہ رچایا ؟ پولیس اس حوالے سے تفتیش کررہی ہے ۔

تفتیشی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فضا دختر سلیم کو منگیتر خود حیدرآباد سے کراچی لے کر آیا ہے ۔لڑکی کو کراچی لانے کے کافی دیر بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جبکہ تمام معاملے سے پولیس کو لاعلم رکھا گیا
فرسٹ ایئر کی طالبہ کے اغوا کا مقدمہ بھائی ن کی مدعیت میں جوہر آباد تھانے میں 19مئی کو درج کرایا گیا تھا ۔ لڑکی نے اغوا ہونے کے بعد گھر والوں کو میسج کیا کہ اسے نامعلوم افراد اغوا کیا۔

لڑکی کے اہل خانہ کو بھیجے گئے پیغام کے مطابق اسکو ہائی روف میں موجود لوگوں نے اغوا کیا جس میں مزید لڑکیاں بھی موجود تھیں۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی نے بھائی سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں اپنے منگیتر سے رابطہ کیا اور حیدرآباد میں موجودگی کا بتایا ۔
متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ سے رابطے کے بعد پولیس جب لڑکی کی بازیابی کے لیے حیدرآباد جانے لگے تو معلوم ہوا کہ وہ کراچی پہنچ چکی ہے ۔ مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی نے حیدراباد سے اپنے منگیتر کو فون رکشہ ڈرائیور کے نمبر سے کیا اور بتایا کہ میں اس مقام پر موجود ہوں۔
کراچی سے اغوا ہونے والی طالبہ حیدراباد میں کسی تھانے نہیں گئی بلکہ منگیتر ہی کے ساتھ واپس اپنے گھر آ گئی ۔ تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اس حوالے سے تمام پہلوئوں پر تفتیش کررہی ہے ۔