چیئرمین کورنگی ٹاؤن فریضۂ حج کی سعادت

چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ فریضۂ حج کی عظیم سعادت حاصل کرنےکے بعد وطن واپسی
عوام کی محبت، خلوص اور اعتماد ان کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے
زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے

کراچی.………. چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ فریضۂ حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے اور مقدس سرزمین سے روحانی فیوض و برکات سمیٹنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ کراچی ائیرپورٹ پر ان کی آمد کے موقع پر ایک پرتپاک، شاندار اور والہانہ استقبال کا اہتمام کیا گیا جہاں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی کے وائس چیئرمین زرین اعوان۔کے ہمراہ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، مختلف محکموں کے افسران اور پیپلز پارٹی کورنگی کے عہدیداران، کارکنان، سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ ائیرپورٹ پر موجود شرکاء نے چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کو پھولوں کے گلدستے اور ہار پیش کیے، انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ائیرپورٹ کا ماحول انتہائی پرجوش، روحانی اور جذباتی تھا۔ کارکنان اور شہریوں نے اپنے محبوب قائد کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے لیے صحت، کامیابی اور عوامی خدمت کے سفر میں مزید استقامت کی دعائیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ دورانِ حج انہوں نے پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں جبکہ کراچی اور بالخصوص کورنگی کے عوام کی فلاح و بہبود، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی اور شہری مسائل کے حل کے لیے بھی اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی۔

انہوں نے استقبال کے لیے آنے والے تمام افسران، پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران، کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبت، خلوص اور اعتماد ان کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے اور وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے پہلے سے زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔بعد ازاں چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی کے ضلع صدر جانی میمن کے ہمراہ شہید وقار لودھی کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی۔ اس موقع پر پارٹی عہدیداران، کارکنان اور مرحوم کے عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔ چیئرمین کورنگی ٹاؤن اور جانی میمن نے شہید وقار لودھی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر محمد نعیم شیخ نے مرحوم وقار لودھی کی سیاسی، سماجی اور تنظیمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وقار لودھی ایک متحرک، مخلص، نظریاتی اور عوام دوست کارکن تھے

جنہوں نے نوجوانوں کی سیاسی تربیت، عوامی مسائل کے حل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور پارٹی کے کارکنان کے دلوں میں ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم وقار لودھی کی اچانک جدائی نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پوری پیپلز پارٹی اور بالخصوص پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ ان کی شخصیت اخلاص، محبت، وفاداری اور خدمتِ خلق کا خوبصورت امتزاج تھی۔انہوں نے اپنی مختصر زندگی میں جس لگن اور جذبے کے ساتھ عوام اور پارٹی کی خدمت کی، وہ نوجوان نسل کے لیے ایک مثال ہے۔

ضلع صدر پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی جانی میمن نے بھی اس موقع پر شہید وقار لودھی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی وفاداری اور نظریاتی وابستگی کا عملی ثبوت دیا۔ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی لیکن ان کی جدوجہد، قربانیاں اور عوامی خدمت کا جذبہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔ شرکاء نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور تمام مرحومین کو اپنی رحمتوں کے سائے میں جگہ نصیب فرمائے۔ آمین

اپنا تبصرہ لکھیں