گلشن اقبال ٹاؤن معرکۂ حق یومِ تشکر تقریبات

گلشن اقبال ٹاؤن کے تحت معرکۂ حق یومِ تشکر کے سلسلے میں تعلیمی اداروں میں تقریبات
گلشن اقبال ٹاؤن کے نشتر بستی گرلز اسکول میں پروقار تقریب
طالبات نے ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا
نئی نسل میں حب الوطنی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے

کراچی…… گلشن اقبال ٹاؤن میں معرکۂ حق یومِ تشکر کے سلسلے میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں نشتر بستی اسکول میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں طالبات نے ملی نغموں، تقاریر، ٹیبلو اور دیگر پروگرامز پیش کرکے افواجِ پاکستان کی جرات، بہادری اور وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ نصر اللہ عباسی اور چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد ، میونسپل کمشنر جاوید الرحمن کلوڑ کی ہدایت پر تقریب میں ڈائریکٹر ایجوکیشن عظیم حیدر ، اساتذہ کرام اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران طالبات نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے جذبے سے سرشار ہے۔ شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

واضح رہے کہ گلشن اقبال ٹاؤن کے تحت معرکۂ حق یومِ تشکر کے سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر تقریبات، آگاہی سیشنز اور ملی پروگرامز کا انعقاد جاری ہے تاکہ نوجوان نسل میں قومی شعور اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید اجاگر کیا جاسکے

اپنا تبصرہ لکھیں