چیئرمین صفورا ٹاؤن کی والدہ کا انتقال

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی والدہ رحلت فرماگئیں

نماز جنازہ میں صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی ،پیپلز پارٹی کے عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں عوام کی شرکت

تدفین گبول گوٹھ قبرستان میں سر انجام دی گئی

وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ،میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو افسران ،اراکین کونسل صفورا ٹاؤن سمیت دیگر کی چیئرمین صفورا ٹاؤن کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

دکھ کی اس گھڑی میں چیئرمین صفورا ٹاؤن کے ساتھ کھڑے ہیں،میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو

ماں کا نعم البدل کوئی نہیں ہوسکتا،بہت بڑا خلا ہے جسے پُر نہیں کیا جاسکتا،افسران صفورا ٹاؤن

اللہ پاک مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ،شرکاء

کراچی ……. چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی والدہ علالت کے بعد انتقال فرما گئیں،نماز جنازہ میں صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی ،پیپلز پارٹی کے عہدیداران سمیت میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو،ٹاؤن کے افسران،اراکین کونسل ،ملازمین اور بہت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ان کی تدفین گبول گوٹھ قبرستان میں کی گئی.
اہم سرکاری،سیاسی ،منتخب نمائندگان نے چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی کامل مغفرت فرما کر درجات بلند فرمانے کے ساتھ سوگوران کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے اس موقع پر کہا کہ یہ بہت بڑا دکھ ہے ،دکھ کی اس گھڑی میں چیئرمین صفورا ٹاؤن کے ساتھ کھڑے ہیں اللہ پاک ان کو اس دکھ کو برداشت کرنے کی استطاعت عطا فرمانے کے ساتھ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے.
ٹاؤن کے افسران نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں ایسا رشتہ ہے جس کا نعم البدل کوئی اور نہیں ہوسکتا یہ بہت بڑا خلا ہے جسے پُر نہیں کیا جاسکتا.

اپنا تبصرہ لکھیں