ایران امریکہ جنگ بندی،اسرائیل کے حملے،لبنان سمیت ایران کے کچھ علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی اسرائیلی جارحیت قرار
خطے میں امن کی کوششوں اور مذاکرات کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لئے اسرائیلی جارحیت خطرناک ہے
بین الاقومی قوانین کی پاسداری نہ کرائی گئی تو دنیا میں امن قائم رکھنا مشکل ہوجائے گا
دعاگو ہیں کہ مذاکرات مکمل کامیاب ہوں اور خطے میں مستقل پائیدا ر امن قائم ہو۔ مرکزی کمیٹی (میری پہچان پاکستان) ایم پی پی
کراچی……..ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی نے ایران امریکہ جنگ بندی کے دوران اسرائیل کے حملوں اور لبنان سمیت ایران کے کچھ علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کو اسرائیلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کی کوششوں اور مذاکرات کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لئے اسرائیلی جارحیت خطرناک ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس پر جو ردعمل دیا وہ درست ہے۔
مشرق وسطی کی جنگ تیسری عالمی جنگ بننے جا رہی تھی۔ جسکو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور شہباز شریف سمیت اسحاق ڈار اور دیگر عرب ممالک اور بالخصوص چین نے بھی سفارتی تعلقات کی بنیاد پر حل کر نے میں کردار ادا کیا۔ فیلڈ مارشل نے دنیا کو امن کا پیامبر بن کر بہترین پیغام دیا۔ جسکا اعتراف دنیا کر رہی ہے۔ لیکن عالمی قوتیں اسرائیل کو جارحیت سے روکنے میں ناکام رہیں اب جبکہ امن قائم ہونے جا رہا ہے
لبنان اور کہیں بھی حملے نہیں ہونے چاہئیں۔ اگر مذاکرات خدا نخواستہ ان شر انگیزیوں سے ناکام ہوئے تو تیسری عالمی جنگ یقینی ہے اس لئے اقوام متحدہ اور یورپی یونین اس سلسلے میں کردار ادا کرے۔ بین الاقومی قوانین کی پاسداری نہ کرائی گئی تو دنیا میں امن قائم رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ ہم دعاگو ہیں کہ مذاکرات مکمل کامیاب ہوں اور خطے میں مستقل پائیدا ر امن قائم ہو