سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے۔عوام کو پتہ چلنا چاہئے کہ کیا حقائق سامنے آئے ہم حکومتی پریس ریلیز پر یقین نہیں کرسکتے۔
ذمہ داروں کے خلاف کاروائی بھی یقینی بنائی جائے۔ ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) کی کراچی آرگنائزنگ کمیٹی اور ٹاؤن کمیٹی صدر ایم پی پی کا مطالبہ
کراچی…………. ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) کی کراچی آرگنائزنگ کمیٹی اور ٹاؤن کمیٹی صدر نے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے۔عوام کو پتہ چلنا چاہئے کہ کیا حقائق سامنے آئے ہم حکومتی پریس ریلیز پر یقین نہیں کرسکتے۔ اسکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی بھی یقینی بنائی جائے۔ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو انصاف ملنا چاہئے۔ وفاقی حکومت نے بھی سرد مہری کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم کراچی کے دورے میں سیاست کرتے رہے گل پلازہ کے متا ثرین کی داد رسی نہیں کی۔ جس سے انکے زخم تازہ ہوگئے۔ جوڈیشل کمیشن کی انکوائری رپورٹ سامنے آنے پر کراچی کے اسٹیک ہولڈرز فیصلہ کریں گے کہ کتنا انصاف ہوا؟

کتنی سچائی سامنے آئی۔ کیونکہ تمام ذمہ داروں نے ہوائی رپورٹس جمع کرائیں۔ جبکہ حکومت سندھ، فائر بریگیڈ، ریسکیو،کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، مئیر، میونسپل کمشنر، چیف فائر افسر، سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ، ایس بی سی اے کے ذمہ داران، ٹاؤن چیئرمین، یو سی چیئرمین اور دیگر ادارے اس سانحہ کے مرکزی کردار ہیں۔ تنازعات سے بھرپور بیانات اور عوام کو گمراہ کن بیانات، میڈیا کی لایؤ کوریج حقیقت سامنے لے آئی تھی۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعدہی پتہ چلے گا کہ روایتی طریقہ کار ہے یا ذمہ داران کو سزا تجویز کی گئی