کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 5ویں ویمن ڈگنٹی ایوارڈ 2026 کی پروقار تقریب رامادا کریک ہوٹل کراچی میں منعقد ہو ئی
کراچی ……….. تقریب کی مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں محترمہ شاہینہ شیر علی تھیں، جبکہ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بطور مہمانِ اعزازی شرکت کی۔ چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں نے بطور مہمانِ اعزازی شرکت کی
اپنے خطاب میں صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور حکومتِ سندھ خواتین کو بااختیار بنانے، ان کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ویمن ڈگنٹی ایوارڈ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز خواتین کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
معروف صنعتکار و سماجی رہنما ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی خواتین ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھا رہی ہیں اور یہ ایوارڈز ان کی محنت اور صلاحیتوں کا اعتراف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں مزید مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
چیئرمین کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان جناب کوکب اقبال اور ویمن ونگ کی ایکٹنگ چیئرپرسن مریم حنا نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ملک بھر کی نمایاں خواتین کو ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
تقریب میں قیادت، سماجی خدمت، تعلیم، صحت، میڈیا، کاروبار، فنون اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کو مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔ ان ایوارڈز میں:
• محترمہ فاطمہ جناح مادرِ ملت ویمن لیڈرشپ ایوارڈ
• بیگم رعنا لیاقت علی خان ویمن سروس ایوارڈ
• شہید محترمہ بینظیر بھٹو ویمن ایکسیلنس ایوارڈ
شامل تھے۔
تقریب کی میزبانی معروف اینکر آغا شیرازی نے کی۔ اس موقع پر ایم پی اے سید شارق جمال، ڈی آئی جی شوکت علی، آصف موسیٰ، اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب میں ملک کی ممتاز شخصیات، سماجی رہنما، حکومتی نمائندگان اور میڈیا کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے خواتین کے حقوق، مساوات اور بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسے اقدامات کے ذریعے معاشرے میں خواتین کے مثبت کردار کو مزید اجاگر کیا جائے گا۔
چیئرمین کوکب اقبال اور مریم حنا نے کہا کہ ویمن ڈگنٹی ایوارڈ ایک مستقل کاوش ہے جو نہ صرف خواتین کی خدمات کو سراہتا ہے بلکہ نئی نسل کے لیے بھی ایک مثال قائم کرتا ہے