متحدہ قیادت مہاجر دشمنی کررہی ہے

متحدہ قیادت مہاجر دشمنی کررہی ہے ، قوم سڑکوں پر نکلنے کو تیار ہوجائیں
خالد مقبول، مصطفی کمال اور فاروق ستار احمقانہ فضول مطالبے پر قوم کو نہ الجھائیں
مزید انتظامی صوبے قائم نہیں ہوتے تو ایسی ترمیم پر لعنت بھیجتے ہیں
اٹھائیسویں ویں (28) ترمیم بغیر انتظامی صوبوں کی تشکیل کے لاحاصل فراڈ ہے

کراچی ……… مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ آئینی ترمیم اے 140 کی دہائی بے وقت کی راگنی ہے اس ترمیم سے مہاجر قوم کا کوئی تعلق نہیں، اگر متحدہ کی چورنگی گھماؤ سیاست اب دم توڑ رہی ہے، ناکام، نااہل متحدہ قیادت ہمیشہ صحیح وقت پر بے سراپا مطالبات الاپتی ہے جس سے مہاجروں کے جائز مطالبات پس پشت چلے جاتے ہیں اور قوم وقت گزرنے کے بعد صرف لکیر پیٹتی رہتی ہے۔ آج جبکہ کھل کر علیحدہ صوبے کا مطالبہ اور آئین میں نئے انتظامی یونٹ کے قیام کو تسلیم کروانے کی ضرورت ہے متحدہ نااہل قیادت اے 140 کا جھنجنا بجارہی ہے ۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ اگر آئین میں اے 140ترمیم نافذ کردی جائے تب بھی کراچی اور حیدرآباد کے متحدہ ووٹرز کے روزگار ، حق حکمرانی ، یکساں شہری ، کوٹہ سسٹم خاتمے ، محصورین کی وطن واپسی جیسے اہم ترین مسائل و مطالبات حل نہیں ہوسکتے۔

حکمران بالخصوص پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھی نسل پرست حکومت پہلے بھی اے 140 نفاذ کو ترامیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے جبکہ زرداری ڈاکٹرائن کے عین مطابق متحدہ کے نااہل لیڈران ان کے ساتھ اے 140 کی نوراکشتی کھیل رہے ہیں تاکہ 28ویں ترمیم کے معاملے پر کراچی و حیدرآباد کے مہاجر ووٹرز کے مطالبات کو پس پشت رکھ کر پس پردہ دیگر مفادات حاصل کئے جائیں۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اورکامران ٹیسوری سمیت متحدہ کے تمام رہنماؤں کو متنبہ کیا ہے کہ مہاجر ان کے بدنما چہرے اچھی طرح پہنچاتے ہیں ، 28ویں ترمیم میں بھی اگر انتظامی صوبے قائم نہیں ہوئے تب متحدہ کی منافقانہ پیداگیر چورنگی گھماؤ سیاست کا جنازہ نکالنے کیلئے قوم کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ 18ویں ترمیم سے لے کر آج 28ویں ترمیم تک مہاجروں کا ایک مسئلہ حل نہیں ہوا ہے قوم مسلسل مہاجروں کے ووٹ ان کے دشمنوں کی جھولی میں ڈال کر متحدہ پس پردہ مفادات حاصل کرتی ہے اور قوم کو صرف بے اختیار ہونے کی لولی پاپ دی جاتی ہے۔ آج درپردہ پیپلزپارٹی کے صوبائی حکمرانوں سے پنگیں بڑھاکر متحدہ لیڈران ذاتی کام نکلوارہے ہیں۔ متاثرپیپلزپارٹی کے لیڈران کیلئے جان قربان کرنے کے اعلانات کئے جارہے ہیں ، زرداری، بلاول اور مراد علی شاہ سے درپردہ ملاقاتیں کرکے قوم کا سودا کیا جاچکا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں