کراچی…..کے ڈی اے ایمپلائز یونین( سی بی اے)کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی اور ممبر فنانس ڈائریکٹر فنانس ناصر خان اور ندیم تاج سے ملاقات کی اور انکا گرانٹ کے درست وقت پر آجانے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی پر شکریہ ادا کیا
وفد نے شامل ایمپلائز یونین کے چیف ارگنائزر عمران حسین جعفری جوائنٹ انچارج اکبر . صدر عبدالمعروف ،نائب صدر حسام الکبیر ،جوائنٹ سیکرٹری ندیم کھوکر اور عزیز خان تھے
اس موقع پر سرپرست اعلیٰ عمران حسین جعفری نے کہا کہ ہم نے گرانٹ کے پیسوں سے پہلے رہ جانے والی پینشن جسکی صرف 45 لسیٹں جنوری 2026 کی رہ گئی تھی انکو کلئیر کرایا گیا ہے اسکے بعد افسران کی جنوری کی تنخواہ اور پینشن بینک بھیج دی گئی اسکے ساتھ ہی ایک گریڈ سے 15 گریڈ کی تنخواہیں عید الفطر سے قبل ادا کر دی جائیں گے انہوں نے کہا کہ اب تک ایک گریڈ سے 15 گریڈ کی تنخواہیںRs 47837519

ادا ہو چکی ھے بقایا 35662481عید الفطر سے قبل ادا کر دی جائیں گی
اس موقع پر محمد عبدالمعروف نے ملازمین سے اپنی تنخواہوں کے بل جلد سے جلد چیک رائڈر تک پہنچا دیں اگر اس سلسلے میں کوئی دشواری یا پریشانی پیش آتی ہے تو فورا سی بی اے آفس سے رابطہ کریں ہم ہر صورت تنخواہ عید سے قبل کلئیر کرارہے ہیں –