مہمان نوازی 40 سال کلاشنکوف،دہشتگردی

جنکی مہمان نوازی 40 سال کی وہ یہاں کلاشنکوف اور دہشت گردی لے کر آئے اور جب انہیں حکومت ملی تو وہ دہشت گردوں کے ساتھ مل گئے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

یہ جنگ افغانستان اور اس کے لوگوں کے خلاف نہیں بلکہ افغانستان کے دشمنوں اور ہندوستان کے ایجنٹوں کے خلاف ہےڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم نے ہمیشہ ایسے دہشت گردوں کی سرکوبی کی بات کی ہے،یہ دین کے نام پر نہیں یہ ہندوستان کی پراکسی ہے جو پاکستان کے خلاف لڑ رہی ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

مہاجروں کی نسل پاکستان کے بقا اور سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور آخری سانس اور آخری نسل تک اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔شبیر احمد قائمخانی

حیدر آباد ۔۔۔ پاکستان کی مشرقی سرحدوں کے ساتھ ساتھ مغربی سرحدیں بھی حالات جنگ میں ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے چیئر مین و وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہونے والے مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر مرکزی رہنما کیف الوری،مرکزی رہنما شبیر احمد قائمخانی، سندھ تنظیمی کمیٹی انچارج سلیم رزاق واراکین ڈسڑکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی و ڈسٹرکٹ کمیٹی حق پر ست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خانزادہ،راشد خان ایڈوکیٹ،صابر حسین قائم خانی،ناصر حسین قریشی، خدمت خلق فاونڈیشن حیدرآ باد کے انچارج ڈاکٹر طاہر خانزادہ واراکین کمیٹی، ٹاؤنز، یوسیز کے ذمہ داران، کارکنان اور حیدرآ باد کے معزز شخصیات کی بڑی تعداد میں موجود تھیں

۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ جن کی مہمان نوازی 40 سال کی وہ یہاں کلاشنکوف اور دہشت گردی لے کر آئے اور جب انہیں حکومت ملی تو وہ دہشت گردوں کے ساتھ مل گئے ہمارے پاس دوسرا راستہ نہیں کہ دہشت گردوں کو جواب دیا جائے، یہ جنگ افغانستان اور اس کے لوگوں کے خلاف نہیں بلکہ افغانستان کے دشمنوں اور ہندوستان کے ایجنٹوں کے خلاف ہے، پاکستانی فوج نے ایسے عناصر کے خلاف جنگ شروع کی ہوئی ہے،ایم کیو ایم نے ہمیشہ ایسے دہشت گردوں کی سرکوبی کی بات کی ہے،یہ دین کے نام پر نہیں یہ ہندوستان کی پراکسی ہے جو پاکستان کے خلاف لڑ رہی ہے،

جس میں 1 لاکھ پاکستانی اپنی جانوان کا نظرانہ پیش کر چکے ہیں۔ مظاہرہ کے شرکاء سے ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما شبیر احمد قائمخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قیام کے لئے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دیں لاکھوں شہداء،مائیں بچوں کی قربانیوں کی بدولت پاکستان ملا پاکستان کی بقاء و استحکام کے لئے بھی جب بھی ضرورت پڑی ہمارے بزرگوں نے جانی و مالی قربانی دی اور اب ہم تیار ہیں مہاجروں کی نسل پاکستان کے بقا اور سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور آخری سانس اور آخری نسل تک اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں