آئی ایم ایف ایجنڈہ پاکستانی عوام پر مسلط

وزیراعظم نے پٹرول بم گراکرقوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا،اسلم خان
حکمراں آئی ایم ایف کے غلام ہیں، عوام مسترد کرتے ہیں : چئیرمین کراچی گرینڈ الائنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے افطار میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں بھڑکتی ہوئی جنگی صورتحال کی آ ڑ میں آئی ایم ایف کے ایجنڈے کو پاکستانی عوام پر مسلط کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ جس میں 35روپےکہ بجائے 20روپے لیوی سرچارج لگا کر 55روپے کرکے قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے

یہ ظالمانہ اقدام عوام کی کمر توڑنے کے مترادف ہے، انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی ترجمان کے مطابق ملک میں پیٹرول کے ذخائر کم از کم ایک مہینے کی ضروریات کے لئے کافی تھے اور فوری طور پر اس اضافے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، مگر کٹھ پُتلی حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کا تمام بوجھ مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی پسے ہوئے عوام پر مسلط کر دیا ہے،

بجائے اس کے کہ وہ حکومتی شاہ خرچیوں اور اللے تللے کو کم کر کے جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے اور سچے عوامی نمائندے ہونے کا ثبوت دیتے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس ظالمانہ اضافے کو واپس لینے کا حکم صادر کریں اور ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر عوام کے مفاد میں فیصلے کر یں

اپنا تبصرہ لکھیں