ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ڈسٹرکٹ ممبر سکھر ایڈووکیٹ طارق خان یوسفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
ایڈووکیٹ طارق خان یوسفی تحریک کے مخلص اور باوفا ساتھی تھے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی………متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈسٹرکٹ ممبر سکھر ایڈووکیٹ طارق خان یوسفی کے اچانک انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ طارق خان یوسفی آج سکھر ہائی کورٹ میں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اطلاع ملتے ہی چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے انکے بھائی سے فون پر تعزیت کی،بہادرآباد مرکز سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام ذمہ داران و کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ایڈووکیٹ طارق خان یوسفی کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے،( آمین)