سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں سیسی ہیلپ ڈیسک کا قیام
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق، ادارہ عوام کو سہولیات کی بروقت فراہمی اور مسائل کے فوری حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے
کراچی……….سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) نے سندھ بھر کے محنت کشوں اور آجر حضرات کو بہتر، شفاف اور بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے سیسی ہیلپ ڈیسک کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد خدمات سے متعلق معلومات کی فراہمی، شکایات کے اندراج اور فوری رہنمائی کو یقینی بنانا ہے۔
ہیلپ ڈیسک کے قیام سے مستفید افراد کو دفاتر کے غیر ضروری چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور وہ گھر بیٹھے اپنی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے رابطہ کر سکیں گے۔ ادارہ عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور شفافیت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

کمشنر سیسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیسی کا بنیادی مقصد رجسٹرڈ محنت کشوں کو طبی و مالی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ہیلپ ڈیسک کے قیام سے نہ صرف شکایات کے ازالے کا نظام مزید مؤثر ہوگا بلکہ معلومات کی بروقت فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔ ہم ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔”
سیسی ہیڈ آفس، کراچی میں قائم سیسی ہیلپ ڈیسک سے درج ذیل ذرائع کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے:
ٹول فری نمبر
0800-33772
111-173-774
بذریعہ ای میل
helpdesk@sessi.gov.pk
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق، ادارہ عوام کو سہولیات کی بروقت فراہمی اور مسائل کے فوری حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے