پورا حیدرآباد حق پرستی کا پرچم تھامے شہر میں باہر نکل آیا، ان کی منزل صرف ایم کیو ایم پاکستان ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
حیدرآباد ہمیشہ سے ایم کیو ایم کا مضبوط قلعہ ثابت ہوا ہے، یہ شہر پارٹی کے نظریہ سے جڑا ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
سانحہ گل پلازہ پیپلزپارٹی کی اٹھارہ سالہ بدترین حکمرانی کے تابوت میں آخری کیل ہوگا، انہیں فرار کا رستہ نہیں دیں گے، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی و حیدرآباد کا اگلا مئیر ایم کیو ایم پاکستان سے ہوگا،پیپلز پارٹی نے ہزاروں ارب کہاں لگائے، بدترین کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
حیدرآباد ایم کیو ایم کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، یہ شہر بہادر کارکنان کا قلعہ ہے، سید امین الحق
کامیاب و شاندار عوامی ریلی کے انعقاد پر حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ و کمیٹی سمیت تمام کارکنان کو مبارکباد، سید امین الحق
حیدر آباد……۔۔پورے حیدرآباد میں لوگ ہزاروں کی تعداد میں ایم کیو ایم کا پرچم تھامے باہر نکل آئے ہیں، حیدرآباد والے دائیں بائیں نہیں دیکھتے ان کی سمت صرف ایم کیو ایم چیئرمین کی جانب ہے، ان خیالات کا اظہارگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈسٹرکٹ آفس پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق، مرکزی رہنما محمد شریف خان، ارشد حسن، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق واراکین کمیٹی، ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سید وسیم حسین، راشد خان ایڈوکیٹ، ناصر حسین قریشی، صابر قائمخانی سمیت ٹاؤنز ویوسیز کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھے،

گورنر سندھ نے کہا کہ حیدرآباد نے آج ثابت کردیا کہ یہ ماضی کی طرح آج بھی ایم کیو ایم پاکستان کا قلعہ ہے، حیدرآباد کے ساتھیوں نے ثابت کردیا کہ وہ آج بھی ثابت قدم اور ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑے ہیں، حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے لیکن حیدرآباد والوں کے زخموں پر آج تک مرہم نہیں رکھا گیا،جو ٹیکس بھی دیتا ہے صنعتیں بھی لگاتا ہے،
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان پارلیمنٹ کی تیسری بڑی جماعت ہے، ایم کیو ایم کا حق پرست گورنر ہر جگہ عوام کے حق کی بات کرتا رہے گا، دعا ہے کہ اللہ پاک اس رمضان کی برکت سے اس ملک کو معاشی بحران سے نکالے، گورنر ہاوس سندھ کے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کے لیے کھلے ہیں، انہوں نے کہا کہ کوئی فارم 47 تو کوئی 45 کی بات کرتا ہے حیدرآباد والوں نے بتایا کہ ہم 1947 ء والے ہیں، ہم سب کارکنوں کیلیے لازم و ملزوم ہے کہ اپنے پارٹی چیئرمین کی بات مانیں،اور جو اپنے چیئرمین کی بات نہ مانے ہم کو چاہیے ہم اسکی بات بھی نہیں مانیں،
ہم نے اب فیصلہ کرلیا ہے کہ اب خاموش نہیں رہیں گے، چاہے بات 140 اے کے ہوں یا صوبائی خود مختاری کی ہم حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے، حیدرآباد نے آج ثابت کردیا کہ یہ پہلے بھی ایم کیو ایم پاکستان کا قلعہ تھا اور آج بھی ہے، ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری سے گزارش ہے کہ مہنگائی کے دور میں تعاون کریں، لوڈ شیڈنگ کے لیے بھی سحر و افطار میں رعایت دی جائے، اب پیپلزپارٹی کو بچ کے نہیں جانے دینگے،
گل پلازہ پاکستان پیپلزپارٹی کی اٹھارہ سالہ بدترین حکمرانی کے تابوت میں آخری کیل ہوگا، ہم گل پلازہ واقعے میں درخواستگزار بننے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی و حیدرآباد کا اگلا مئیر ایم کیو ایم پاکستان سے ہوگا،پیپلز پارٹی نے ہزاروں ارب کہاں لگائے، بدترین کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے، جبکہ سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق نے کہا کہ حیدرآباد ایم کیو ایم کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند اور یہ شہر بہادر کارکنان کا قلعہ ہے،
کامیاب و شاندار عوامی ریلی کے انعقاد پر حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ و کمیٹی سمیت تمام کارکنان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس موقع پر پورے حیدرآباد کے تمام یوسیز کے کارکنان موجود تھے۔ دریں اثنا سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق، مرکزی رہنما شریف خان، ارشد حسن و دیگر رہنما نے سابق رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی کے گھر پہنچے اور انکے بہنوئی کے انتقال پر تعزیت کی