سندھ حکومت نااہلی غفلت سانحات بڑی وجہ

’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ کا نعرہ لگانے والے حکمران آج شہریوں سے جینے کا بنیادی حق بھی چھین چکے ہیں،اراکین مرکزی کمیٹی

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، تاہم سندھ حکومت کی نااہلی اور غفلت ایسے سانحات کی بڑی وجہ بن رہی،اراکین مرکزی کمیٹی

شہر میں پرانی اور خستہ حال عمارتوں کے حوالے سے حکومت کا کوئی واضح لائحہ عمل دکھائی نہیں دیتا، جس کے باعث شہری غیر محفوظ حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،اراکین مرکزی کمیٹی

گیس لیکیج جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور مستقل اقدامات ناگزیر ہیں،اراکین مرکزی کمیٹی

جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری مالی امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں جبکہ سانحے کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،اراکین مرکزی کمیٹی

ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا سولجر بازار میں دھماکے کے نتیجے میں تین منزلہ عمارت گرنے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کراچی………متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے سولجر بازار میں دھماکے کے نتیجے میں تین منزلہ عمارت گرنے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہےمرکزی کمیٹی نے کہا کہ گیس لیکیج جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور مستقل اقدامات ناگزیر ہیں۔ ترجمان کے مطابق شہر میں پرانی اور خستہ حال عمارتوں کے حوالے سے حکومت کا کوئی واضح لائحہ عمل دکھائی نہیں دیتا، جس کے باعث شہری غیر محفوظ حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پانی، بجلی اور گیس جیسی بنیادی ضروریات سے محرومی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے

اور خستہ حال عمارتوں میں رہائش اختیار کرنا ان کی مجبوری بن چکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ کا نعرہ لگانے والے حکمران آج شہریوں سے جینے کا بنیادی حق بھی چھین چکے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، تاہم سندھ حکومت کی نااہلی اور غفلت ایسے سانحات کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق اس افسوسناک سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مرکزی کمیٹی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے

۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سولجر بازار سانحے کے ذمہ داران کا فوری تعین کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

اپنا تبصرہ لکھیں