چمکتے ستارے ایوارڈ اینکر آمنہ فاطمہ کے نام

چمکتے ستارے ایوارڈ 2026 اینکر آمنہ فاطمہ کے نام۔
ان کو یہ ایوارڈ بہت کم عرصہ میں میڈیا میں اپنی شناخت بنانے پر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے دیا گیا

کراچی (نمائندہ خصوصی) صداے ملت انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ایوارڈ پروگرام “ایک خوبصورت شام – چمکتے ستاروں کے نام” کے عنوان سے آرٹس کونسل آف پاکستان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں 60 سے زائد اہم شخصیات کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔

جن میں مختلف ٹی وی چینل پر میزبانی کے فرائض انجام دینے والی اینکر آمنہ فاطمہ کو بہت کم عرصہ میں میڈیا میں اپنی شناخت بنانے پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے چمکتے ستارے ایوارڈ 2026ء سے نوازا گیا۔ وادی کشمیر سے وابستہ کشمیر کی مشھور و معروف تنظیم صداے ملت انٹرنیشنل فاؤنڈیشن جن کے خدمات کشمیر اور کشمیروں کے لئے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے

جس نے ہمیشہ حق کے لئے آواز بلند کی۔ اپنی روایت جاری رکھتے ہوئے اس سال بھی شاندار ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا۔ چیئرمین عبدلرحمان آصی اور جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے تمام شرکا محفل کا شکریہ ادا کیا اور تمام ایوارڈ لینے والے خواتین و حضرات کو مبارک باد پیش کی

اپنا تبصرہ لکھیں