انفراسٹرکچر کی بحالی،مرحلہ وار اقدامات

بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں عوام کا دیرینہ سیوریج کا مسئلہ حل

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کا ایگزیکٹیو انجنئیر امداد سولنگی کے ہمراہ کام کا معائنہ

متعلقہ اداروں کی مدد سے سیوریج کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں،راشد خاصخیلی

بلاول شاہ نورانی گوٹھ سمیت ٹاؤن کی دیگر یوسیز میں سیوریج کے دیرینہ مسائل حل کروائے،راشد خاصخیلی

پانی وسیوریج کے مسائل حل کئے بغیر ترقیاتی کام برباد ہو رہے ہیں،راشد خاصخیلی

انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے مرحلہ وار اقدامات کر رہے ہیں،راشد خاصخیلی

مون سون سیزن سے قبل نالوں کو صاف کرنے کیلئے محکمہ بی اینڈ آر کو احکامات جاری کر دئیے ہیں،راشد خاصخیلی

کراچی …… چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ پانی وسیوریج کے کئ دیرینہ مسائل حل کروا کر عوام کی مشکل کو دور کیاہے،عوام کے نمائندے ہیں ان کے بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہگزیکٹیو انجنئیر امداد سولنگی ودیگر کے ہمراہ بلاول شاہ نورانی گوٹھ یوسی 3 میں سیوریج کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے کئے جانے والے کاموں کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مسائل حل کرنے اور کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں

جو عشروں سے حل نہیں کئے گئے متعلقہ اداروں کی مدد سےپانی وسیوریج کے مسائل دور کر رہے ہیں ،پانی وسیوریج کے مسائل حل کئے بغیر ترقیاتی کام برباد ہو رہے ہیں جیسے جیسے پانی وسیوریج کے مسائل حل ہو رہے ہیں ویسے ویسے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں

انہوں نے عوام کو یقین دہانی کروائ کہ ان کے بلدیاتی مسائل حل کر رہے ہیں اور اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا انہوں نے عوام کو بتایا کہ مون سون سیزن سے قبل نالوں کی صفائ کیلئے محکمہ بی اینڈ آر کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں آئندہ مون سون سیزن میں عوام کو زیادہ پریشانی میں مبتلا نہیں ہونے دینگے.

اپنا تبصرہ لکھیں