لیاری ندی ،غیر قانونی تجاوزات کا نوٹس

کمشنر کراچی کی ہدایت پر تجاوزات ،غیر قانونی ایل پی جی فروخت اور گراں فروشوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری
ڈپٹی کمشنرز خود نگرانی کررہے ہیں مختلف اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں کاررائیوں میں مصروف ڈپٹی کمشنرز کی کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش
کمشنر کراچی نے لیاری ندی کے اندر بڑھتی ہوئی تجاوزات کا نوٹس لیا ہے ضلع شرقی کی حدود میں لیاری ندی میں کارروائی شروع
لیاری ندی کے اندر تجاوزات کے خاتمہ کے لئے فوری نوعیت کی ترجیحی کوششیں کی جائیں کمشنر کی متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت

کراچی ……... کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر تجاوزات کے غیر قانونی ایل پی جی فروخت اور نا جائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری۔ڈپٹی کمشنرز خود نگرانی کررہے ہیں مختلف اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں ہیں متعلقہ اداروں کے تعاون سے کارروائیوں میں سرگرم ہیں مختلف ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کردی ہے جس میں انھوں نے روڈ سائڈ تجاوزات ناجائز منافع خوری اور غیر محفوظ ایل پی جی گیس سلنڈرز کے خلاف کاررائیوں کی رپورٹ پیش کی ہے۔

کمشنر کراچی نے لیاری ندی کے اندر بڑھتی ہوئی تجاوزات کا نوٹس لیا ہے انھوں نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز جن میں وسطی شرقی اور غربی اضلاع شامل ہیں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لیاری ندی میں تجاوزات کی فوری روک تھام کریں جو قائم ہیں انھیں ترجیحی اقدامات کر کے خاتمہ کرکے فوری خاتمہ کیا جاے۔ جمعرات کو ڈپٹی کمشنر شرقی نصرللہ عباسی نے لیاری ندی میں تجاوزات کے خاتمے کی کارروائی شروع کردی ہے انھوں نے کمشنر کو رپورٹ پیش کی ہے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عبد الحفیظ سومرو نے لیاری ندی کے اندر تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی کرکے مختلف تجاوزات کا خاتمہ کردیا انھو ں نے کمشنر کو یقین دلایا ہے کہ جلد شرقی ضلع کی حدود میں واقع لیاری ندی میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا جاے گا۔

ڈپٹی کمشنر ملیر سمیع اللہ شیخ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ضلع میں تجاوزات ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی ایل پی جی کی فروخت سمیت مختلف شہریوں کی شکایات کے ازالے کی کوششوں میں مصروف ہیں اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری امیر علی نے گراں فروشوں کے خلاف کارروای میں 31 مقامات پر قیمتیں چیک کیں تین دکانوں پر سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ااسٹنٹ کمشنر کے مطابق 13 دکانداروں کو تنبیہ کی گئی جبکہ بقیہ دکانداروں کو انھو ں نے سرکاری نرخوں پر عمل کیا ہے

ڈپٹی کمشنر ملیر سمیع اللہ شیخ نے کمشنر کراچی کو رپورٹ میں کہا ہے کہ ضلع ملیر میں غیر قانونی ایل پی جی کی فروخت کی روک تھام اور ان کے خلاف کارروائی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی ہے جمعرات کو اسسٹنٹ کمشنر مراد میمن انیس احمد نے ایس او پی کی خلاف ورزی پر دو دکانیں سیل کردیں۔جو دکانیں سیل کی گئی ہیں ان میں ماشائاللہ عرش، ایل پی جی شاپ اور میمن ایل پی جی میمن گوٹھ شامل ہیں رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انیس احمد نے اس سے قبل ماشائاللہ ایل پی جی سینٹر،علی ایل پی جی،جعفر ایل پی جی اور جیلانی ایل پی جی شاپس کو غیر قانونی طور پر ایک پی جی کی فروخت پر کارروائی کر کے انھیں سیل کیا۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھغو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی عون عباس نے مختار کار سہراب علی کے ساتھ مل کر بلال کالونی میں تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی ہے اور بڑی تعداد میں روڈ سائیڈ تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی ناد علی نے ملیر ہالٹ سے ملیر پندرہ تک قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا کالا بورڈ سمیت میں ہاء وے روڈ پر مختلف تجاوزات قائم تھیں جن میں ٹھیکے کیبننز اور ٹائر شاپ شامل تھیں اسسٹنٹ کمشنر ناد علی نے ٹاون انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے کارروائی کی

اپنا تبصرہ لکھیں