فکر کراچی نشست رضوان فکری کی شرکت

ڈاکٹر عشرت العباد خان کی گورنری کا دور سنہری دور تھا۔ وہ پرویز مشرف سے کراچی کے لئے 121ارب کاپیکیج لائے۔کراچی ریسٹوریشن موومنٹ کی فکر کراچی نشست کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کا بڑا اجتماع تھا۔رضوان احمد فکری

کراچی کی آواز اشرف جبار قریشی نے بہترین فورم سے پہنچائی۔منی پاکستان کراچی کے لئے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کا خطاب تازہ ہوا کا جھونکا تھا۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان نے وفاق، صوبہ، لوکل گورنمنٹ کے درمیان پل کا کردار ادا کیا۔ اگر یہ سلسلہ باقی پیش رو بھی جاری رکھتے تو کراچی کرچی کرچی نہ ہوتا

کراچی ……….. میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کے سیکریٹری اطلاعات رضوان احمد فکری نے کہا ہے کہ کراچی ریسٹوریشن موومنٹ کی فکر کراچی نشست کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کا بڑا اجتماع تھا۔ کراچی کی آواز اشرف جبار قریشی نے بہترین فورم سے پہنچائی۔منی پاکستان کراچی کے لئے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کا خطاب تازہ ہوا کا جھونکا تھا۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی گورنری کا دور بھی سنہری الفاظ میں یاد کیا گیا۔ وہ پرویز مشرف سے کراچی کے لئے 121ارب کاپیکیج لائے۔ انہوں نے وفاق، صوبہ، لوکل گورنمنٹ کے درمیان پل کا کردار ادا کیا۔ اگر یہ سلسلہ باقی پیش رو بھی جاری رکھتے تو کراچی کرچی کرچی نہ ہوتا۔

0 انہوں نے یہ بات فکر کراچی نشست کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہی۔ کراچی کے لئے اچھا سوچنا اور نفرتوں سے بالا تر ہوکر شہر کو اسکا حق دلانا ہماری جماعت کی بھی سوچ ہے۔ ہمیں ملکر وفاق سے وہی تعاون چاہئے جو پرویزمشرف نے کراچی کو ترجیح دے کر کیا۔ ہمیں یہ کہنے میں کوئی عارنہیں کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان ملک بالخصوص سندھ کے لئے ناگزیر ہو چکے ہیں۔ وفاق کو صحیح صورتحال بتانے والا کوئی نہیں سیاسی اداکارسیاسی بازیگری کے بجائے اگر فنڈز لے کر آتے تو شہر تباہ نہ ہوتا۔ 18ویں ترمیم کا فائدہ گراس روٹ لیول پر نہیں ہوا۔ اے 140کی تشریح سپریم کورٹ کرچکی لیکن ابھی تک ترمیم میں یہ حق نہیں دیا گیا۔

کراچی کا میئر پرویزشرف نظام کے ساتھ ہی طاقتور اور نتائج دینے والا ہوسکتا ہے۔ اسمیں ترمیم یہ ہونی چاہئے کہ کنٹونمنٹ اور کراچی کے تمام اداروں کی کنٹرولنگ اتھارٹی میئر ہو۔ کے بی سی اے بحال کی جائے۔ تب کراچی کا نظام درست ہوگا۔ کے آرایم کی مثبت جدوجہد نتیجہ لاسکتی ہے۔ کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز ساتھ چلیں اور منتخب نمائندوں کو مجبور کریں کہ کراچی کو ڈیلیور کریں۔ فکر کراچی نشست تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ڈاکٹر عشرت العباد خان نئی سوچ اور ریاست پہلے سیاست بعد میں سیاست میں شرافت کا کلچر لا رہے ہیں۔ کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔ اسکے لئے مثبت سوچ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ فکر کراچی کی نشست میں تمام سیاسی جماعتیں موجود تھیں۔ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کو شکوہ کرنے کے بجائے کام کرنا چاہئے

اپنا تبصرہ لکھیں