جماعت اسلامی شعبہ حج کے تحت عازمین حج کا تربیتی اجتماع4اپریل کو ادارہ نور حق میں ہوگا
منعم ظفر خان،شیخ الحدیث مفتی عطا الرحمن و دیگر اجتماع سے خطاب کریں گے،مرد و خواتین عازمین کو شرکت کی دعوت
کراچی ……… جماعت اسلامی کراچی شعبہ حج کے تحت عازمین حج کا تربیتی اجتماع ہفتہ 4اپریل کو سہ پہر4بجے سے نماز مغرب تک ادارہ نور حق میں ہوگا،اجتماع سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان خصوصی خطاب
جبکہ شیخ الحدیث مفتی عطاء الرحمن، نگراں شعبہ حج انجینئر صابر احمد بھی خطاب کریں گے، شعبہ حج کے معاون قاسم رشید نے اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے مردو خواتین کو تربیتی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ہے