چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع کا پی آئی بی کالونی کا دورہ، بلدیاتی کاموں پر اطمینان، مزید بہتری کے احکامات
چیئرمین رضوان عبد السمیع کا یوسی 6 میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، سیوریج و سڑکوں کی فوری بحالی کی ہدایت
بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی جلد یقینی بنائی جائے، چیئرمین رضوان عبد السمیع
جناح ٹاؤن میں بلدیاتی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح، معیار اور رفتار پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، ٹاؤن چیئرمین
کراچی۔۔۔۔ چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے یوسی 6 پی آئی بی کالونی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری و مکمل شدہ بلدیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورانِ دورہ یوسی چیئرمین حافظ اسامہ احمد نے حال ہی میں تعمیر ہونے والی سڑکوں کا معائنہ کروایا، جس پر ٹاؤن چیئرمین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نئی گلیوں کی تعمیر سے قبل علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے سیوریج لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے احکامات بھی جاری کیے۔ اس کے ساتھ ہی سڑکوں پر بڑھتی ٹریفک کی روانی کو مدنظر رکھتے ہوئے فٹ پاتھ کو جزوی طور پر ہٹا کر سڑک کی چوڑائی بڑھائی جا رہی ہے۔
چیئرمین نے حالیہ بارشوں کے باعث زیرِ تعمیر سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر گھیڑا ڈال کر سڑکوں کو ہموار کرنے کی ہدایات دیں، تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، جبکہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے

مزید برآں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر محکمہ ایم اینڈ ای کو ہدایت کی گئی کہ علاقے میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور خراب لائٹس کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ رات کے اوقات میں شہریوں کو بہتر روشنی اور تحفظ میسر آ سکے۔ دورے کے موقع پر محکمہ ایم اینڈ ای کے ایکسیئن نوید صدیقی، محکمہ بی اینڈ آر کے انچارج، چیئرمین کوآرڈینیٹر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے