یوم پاکستان 23 مارچ پرخصوصی پیغام

ڈاکٹر فواد چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن کا یوم پاکستان 23 مارچ پرخصوصی پیغام

یوم پاکستان 23 مارچ یہ وہ دن ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب غلامی کے گھٹاٹوپ اندھیرے موجود تھے اس وقت بھی برصغیر کے مسلمانوں نے ہمت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور بانیان پاکستان نے 1940 میں لاہور کے مقام پر جہاں آج مینار پاکستان ہے اس میدان میں جمع ہو کر پاکستان کے قیام کے حوالے سے ایک قرارداد منظور کی قیام پاکستان کی صورت میں جس نے عملی شکل اختیار کی یہ دن ہمیں پیغام دیتا ہے

کہ حالات کتنے کٹھن کیوں نہ ہوں اگر حوصلے بلند ہوں مشکل ترین حالات میں بھی راستہ نکالا جا سکتا ہے اور معجز ہ نما ہو سکتے ہیں اور آج بھی جب کہ پوری امت مسلمہ پریشانیاں مشکلات کا شکار ہے خود ہم اپنے پاکستان میں اور کراچی شہر کے اندر اس وقت اس صورتحال سے گزر رہے ہیں اس میں یہی عزم اور حوصلہ چاہیے کہ ہم مل کر اس کراچی شہر کی قسمت بدلنے کے لیے جدوجہد کریں اور جو گلشن ٹاؤن کا سلوگن ہے

آؤ مل کر گلشن کوگلشن بنائیں آپ اس میں ہمارا ساتھ دیجیے تاکہ ہم اپنے ٹاؤن کی ٹاؤن کے ذریعےاور کراچی کی اگر قسمت تبدیل ہوگی تو انشاءاللہ پاکستان کی قسمت تبدیل ہوگی جو 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان کے وقت بانیان پاکستان میں جو خواب دیکھا تھا انشاء اللہ تعالی ہم مل کر اس کی عملی تعبیر حاصل کر سکیں گے مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے انشاءاللہ مستقبل پاکستان کا ہے پاکستان کی عوام کا

اپنا تبصرہ لکھیں