ڈاکٹر عشرت العباد کےبڑے بھائی کا انتقال

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بڑے بھائی ٹورنٹو میں انتقال کر گئے

وقار العباد خان کافی عرصہ سے علیل تھے

کراچی ……… سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بڑے بھائی وقار العباد خان طویل علالت کے بعد ٹورنٹو کینیڈا میں انتقال کر گئے۔ میری پہچان پاکستان کے اراکین مرکزی کمیٹی، میڈیا سیل، لیبر ونگ، خواتین ونگ، لائیرز ونگ، منارٹی ونگ، کراچی کے تمام ضلعی صدور اور پاکستان بھر کے تمام عہدیداران اور میری پہچان پاکستان کے تمام کارکنان نے اپنے قائد ڈاکٹر عشرت العباد خان سے تعزیت کی،

اللّه پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام اور ڈاکٹر عشرت العباد خان اور دیگر اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے (آمین)۔ وقار العباد خان نوے کی دھائی میں کینیڈا منتقل ہو گئے تھے۔ ان کی تدفین بھی کینیڈا میں هوگی

اپنا تبصرہ لکھیں