کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے چیف آرگنائزر سید عمران حسین جعفری، صدر محمد عبدالمعروف
جنرل سیکرٹری سید قمر عباس کی کے ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین عبد المتین شیخ سےملاقات
تاریخی چارٹر آف ڈیمانڈ کی مبارک باد پیش کی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا چیئرمین عبدالمتین شیخ کا لیبر سیاست میں کوئی ثانی نہیں یہ ہمارا اثاثہ ہیں سید عمران حسین
کراچی………کے ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین عبدالمتین شیخ کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے چیف آرگنائزر سید عمران حسین جعفری سے ملاقات کی اس موقع پر سی بی اے کے صدر محمد عبدالمعروف جنرل سیکرٹری سید قمر عباس نائب صدر حسام الکبیر جوائنٹ سیکرٹری شیر افگن موجود تھے- اس موقع پر سید عمران حسین نے کہا چیئرمین عبدالمتین شیخ کا لیبر سیاست میں کوئی ثانی نہیں یہ ہمارا اثاثہ ہیں
ہم انکی پوری زندگی کو ملازمین کی خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس موقع پر چیئرمین مزدور یونین عبدالمتین شیخ کا کہنا تھا کہ سید عمران حسین جعفری کو خدا نے بے پناہ صلاحیت سے نوازا ہے ان کی صلاحیت کا ثبوت موجودہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری اور مستقل الیکشن میں کامیابی ہے صدر محمد عبدالمعروف جنرل سیکرٹری سید قمر عباس نائب صدر حسام الکبیر جوائنٹ سیکرٹری شیر افگن نے کے ڈی اے مزدور یونین کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور انکی آمد کو خوش آئین قرار دیا