نازیہ علی کا مہمان رمضان وتھ نازیہ علی کی پسندیدگی اور کامیابی پر ناظرین سے اظہار تشکر
“مہمانِ رمضان وتھ نازیہ علی” کی مقبولیت میں اضافہ، ناظرین کی بھرپور پذیرائی
گزشتہ سال کے بعد اس سال بھی پروگرام کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے لگا
کراچی …… نجی ٹی وی چینل کی رمضان المبارک کی خصوصی نشریات میں شامل پروگرام “مہمانِ رمضان وتھ نازیہ علی” نے عوام میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ یہ پروگرام اسٹوڈیو ڈبل فور ون کی خوبصورت پیشکش ہے جس کی بانی و چیئرپرسن نازیہ علی ہیں۔ پروگرام کی میزبانی، پروڈکشن اور کانٹینٹ رائٹنگ بھی معروف اینکر پرسن اور جرنلسٹ نازیہ علی انجام دے رہی ہیں۔یہ پروگرام دینی اور دنیاوی موضوعات پر مبنی منفرد گفتگو، معلوماتی سیگمنٹس اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی وجہ سے ناظرین میں خاصی پسندیدگی حاصل کر رہا ہے۔ گزشتہ سال بھی “مہمانِ رمضان وتھ نازیہ علی” کے ویوز ملینز میں تھے
جبکہ اس سال بھی پروگرام ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کرتے ہوئے اپنے ہی سابقہ ریکارڈ توڑنے کی جانب گامزن ہے۔نازیہ علی کا کہنا ہے کہ بطور جرنلسٹ ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے پروگرامز اور کالمز میں مختلف موضوعات کو شامل کریں تاکہ نہ صرف رمضان المبارک کے دوران بلکہ ہر وقت معاشرے میں مثبت آگاہی پیدا کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کراچی سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کیا جائے اور ساتھ ہی ناظرین کو دینی و دنیاوی معلومات فراہم کی جائیں تاکہ معاشرے میں شعور اور آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔

پروگرام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے نازیہ علی نے کہا کہ وہ عوام کی بے حد شکر گزار ہیں جو ہر سال انہیں اتنی محبت اور عزت سے نوازتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وہ اسی طرح معیاری اور بامقصد پروگرامز کے ذریعے ناظرین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش جاری رکھیں گی