چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا خدمت خلق فاؤ نڈیشن کا دورہ
مرکزی امدادی کیمپ میں گزشتہ ادوار کی طرح اس سال بھی امدادی سامان بڑی تعداد میں جمع کیا گیا، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
سفید پوش غرباء مساکین تحریکی شہداء لاپتہ و اسیر کارکنان کے اہل خانہ کے لئے غذائی اجناس، کپڑے، و دیگر ضروری سامان عنقریب تقسیم کیا جائے گا، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
کراچی ……… چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد مرکز سے جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ برسوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی مرکزی امدادی کیمپ میں بڑی تعداد میں امدادی سامان جمع کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سفید پوش مستحقین، غرباء و مساکین، تحریکی شہداء کے اہلِ خانہ، لاپتہ اور اسیر کارکنان کے ورثاء کے لئے غذائی اجناس، کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء عنقریب تقسیم کی جائیں گی۔ خدمتِ خلق فاؤنڈیشن ہر سال کی طرح اس سال بھی مستحق خاندانوں کی مدد کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے
تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد تک امداد پہنچائی جا سکے۔ اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم کے ہمراہ مرکزی کمیٹی کے ارکان و ذمہ داران بھی موجود تھے
