سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا بڑا فیصلہ
مقررہ مدت میں تعمیرات مکمل نہ کرنے والے بلڈرز کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
کراچی………مقررہ مدت میں تعمیرات مکمل نہ کرنے والے بلڈرز کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان اس حوالے سے وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہدایت جارری کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ مدت میں تعمیرات مکمل نہ کرنے والے بلڈرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی بلڈر کا لائسنس معطل کر کے ڈی لسٹ کیا جائے گا
اور مستقبل میں کسی نئے منصوبے کی منظوری نہیں دی جائے گی ایسے تمام تعمیراتی منصوبوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں جن کی تعمیر مقررہ وقت کے باوجود مکمل نہیں ہو سکی۔ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہریوں کے مفادات کے تحفظ اور تعمیراتی شعبے میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے

ہمیں شکایات موصول ہورہی ہیں کہ غیر ضروری تاخیر کر کے شہریوں کو مشکلات اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےآباد کو بھی ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے جو غیر ذمہ داری یا بدنیتی کے باعث منصوبوں کو نامکمل چھوڑ دیتے ہیں تعمیراتی شعبے میں نظم و ضبط قائم کرنا اور صارفین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔