کے ڈی اے ایمپیلائیز یونین کے وفد کی سرپرست اعلی ایمپیلائیز یونین سید عمران حسین کی سربراہی میں ممبر فنانس ناصر میمن سے ملاقات وفد میں آ فیسر ایسوسی
ایشن کے طاہر جاوید صدر عبدالمعروف، جنرل سیکرٹیری قمر عباس نائب، صدر حسام الکبیر ، جوائنٹ سیکٹریری عزیز خان شامل تھے
کراچی……… ادارہ ترقیات ک کراچی کے ممبر فنانس ناصر میمن سے ملاقات کی گئی عید الفطر پر افسران اور ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر سرپرست اعلیٰ سید عمران حسین کا کہنا تھا پینشن کا عمل سست روی کا شکار ہے ابتک صرف پنشن کی چالیس لسٹیں ہی ادا ہو پائی ہیں ہماری سفارشات پر اس پینشن کو جمعہ سے قبل کلئیر کیا جائے تاکہ آنے والی گرانٹ سے افسران کی تنخواہوں اور پینشن کے عمل کو یعقینی بنایا اسکے فوری بعد ایک سے پندرہ گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کو یعقنی بنایا جائے

کے ڈی اے ایمپلائز یونین عید کے تہوار پر چاہتی ہے کہ ملازمین کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائے اگر اسکے علاوہ ادائیگیوں پر زور دیا گیا تو کے ڈی اے ایمپیلائیز یونین سی بی اے اور کے ڈی اے آفیسر اسیوسی ایشن مشترکہ طور پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ہم امید کرتے ہیں میٹنگ میں ادائیگیوں کا جو فارمولہ طے ہوا ہے انتظامیہ اس پر عمل کرتے ہوئے تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کو یعقنی بنائے گی
اس موقع پر صدر عبدالمروف جنرل سیکرٹیری قمر عباس روز کی بنیاد پر پینشن کی ادائیگیاں کی تفصیلات رکھیں گے ہم امید کرتے ہیں عید الفطر پر ملازمین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا