ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کی ٹیلی کونیٹ کمپنی کے عہدیداران سے ملاقات کی
اوپن ٹینڈر میں کامیاب بولی کے بعدٹیلی کونیٹ کمپنی کے ساتھ مجوزہ معاہدہ تشکیل دیا گیا
کراچی ( ) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے سوک سینٹر میں ٹیلی کونیٹ کمپنی کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ادارے میں موجود شہریوں کے ریکارڈ کو جدید کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔واضع رہے کہ مارچ 2025 میں شائع کئے گئے اوپن ٹینڈر میں کامیاب بولی کے بعدٹیلی کونیٹ کمپنی کے ساتھ مجوزہ معاہدہ تشکیل دیا گیا۔
پہلے مرحلے میں ادارے کے تمام دستیاب ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے ساتھ لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں جاری کارروائیوں کی براہِ راست مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ تمام ریکارڈ کو محفوظ آرکائیو کی شکل میں مرتب کرکے شہریوں کو گھر بیٹھے اپنے اثاثوں سے متعلق معلومات تک رسائی فراہم کی جائے گی۔دوسرے مرحلے میں ایک مؤثر فائل ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت بارکوڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے فائلوں کی بروقت ٹریکنگ اور فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے ادارے میں ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں مجوزہ ڈیجیٹلائزیشن اور فائل ٹریکنگ سسٹم کے مکمل طریقہ کار کا عملی مظاہرہ پیش کیا جائے گا۔
ورکشاپ کے بعد منصوبے کی باقاعدہ منظوری کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن / سینئر ڈائریکٹر لینڈ شکیل صدیقی،ممبر فنانس نثار احمد خان،سینئر آفیسر جمیل احمد، سیکریٹری کے ڈی اے ارشد خان، ڈائریکٹر ڈی پی یو ڈی رفیق احمد کھوڑو، ڈائریکٹر لینڈ عاطف نقوی، ڈائریکٹر ریکوری نوید کولاچی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ریکوری عارف شاہ،ڈائریکٹر آئی ٹی عباس علی و دیگر افسران موجود تھے