آزاد رائٹرز فورم پاکستان کے صدر، کووا سپریم کونسل کے چیئرمین اور سینئر سیاست دان محمد رضوان خان کا کراچی پریس کلب کے سینئر ممبراور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری سردار لیاقت کشمیری کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آزاد رائٹرز فورم پاکستان کے صدر، کووا سپریم کونسل کے چیئرمین اور سینئر سیاست داں محمد رضوان خان نے کراچی پریس کلب کے سینئر ممبراور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری سردار لیاقت کشمیری کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت
اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ لیاقت کشمیری سے دلی تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ لوحقین کو آ پکو صبر جمیل عطا فرمائے