ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں خطے کی موجودہ صورتحال پر ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی ایران پر بلااشتعال حملے اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت پر مذمت کا اظہار

اپنے احتجاج کو پُرامن رکھیں اور اپنے اردگرد شرپسندوں پر نظر رکھیں،بیرونی محاذ پر مصروف پاکستان ہرگز کسی شرپسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی عوام سے اپیل

کراچی ……. متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں خطے کی موجودہ صورتحال پر ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا بہادرآباد میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی ایران پر بلااشتعال حملے اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت پر مذمت کا اظہار کیا گیا۔

مرکزی کمیٹی نے کہا کہ پورے خطے کا بیک وقت جنگ کی لپیٹ میں آجانا انتہائی تشویشناک معاملہ ہے،پوری دنیا کے حکمرانوں کو بُردباری اور زمہ داری کا مظاہرہ اور معاملے کے پُرامن حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے،پاکستان کے حکمران بھی خطے کی بدلتی صورتحال اور پاکستانیوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام اُٹھائیں۔

مرکزی کمیٹی نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کا اپنے مسلمان بھائیوں کی شہادت پر پُرامن احتجاج فطری ردعمل ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے احتجاج کو پُرامن رکھیں اور اپنے اردگرد شرپسندوں پر نظر رکھیں،بیرونی محاذ پر مصروف پاکستان ہرگز کسی شرپسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا

اپنا تبصرہ لکھیں