ایم کیو ایم پاک فوج اظہارِ یکجہتی مظاہرہ

ایم کیو ایم پاکستان کے زیرِ اہتمام افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے بہادرآباد چار مینار چورنگی پر مظاہرے کا انعقاد

مظاہرے میں مرکزی رہنما شبیر قائمخانی، مسعود محمود، حق پرست اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی صبحین غوری، افتخار عالم، عامر صدیقی, فرح سہیل ،مسّرت جبین، دانیال احمد سمیت کارکنان ذمہ داران اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت

افغانستان کی حالیہ دراندازی پر پاک فوج نے بھارتی پراکسیز اور ان کے سہولت کاروں پر زمین تنگ کر دی، مرکزی رہنما شبیر قائمخانی

فتنہ الخوارج کے کارندوں پر دنیا میں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، شبیر قائمخانی

کراچی کے عوام فوج سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور بوقتِ ضرورت افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ دشمنانِ وطن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے، صبحین غوری

پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے تانے بانے براستہ افغانستان بھارت تک جا ملتے ہیں، عامر صدیقی

کراچی۔۔۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے بہادرآباد چار مینار چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس میں مرکزی رہنماؤں، منتخب نمائندوں، کارکنان، ذمہ داران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے میں مرکزی رہنما شبیر قائمخانی، مسعود محمود، حق پرست اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی صبحین غوری، افتخار عالم اور عامر صدیقی،فرح سہیل ،مسّرت جبین، دانیال احمد سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

شرکاء نے پاکستان کی مسلح افواج کے حق میں نعرے لگائے اور دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما شبیر قائمخانی نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے حالیہ دراندازی کے بعد پاک فوج نے بھارتی پراکسیز اور ان کے سہولت کاروں پر زمین تنگ کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے کارندوں کو دنیا میں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کے عوام افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور بوقتِ ضرورت دشمنانِ وطن کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عامر صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے تانے بانے افغانستان کے راستے بھارت سے جا ملتے ہیں،

جنہیں ناکام بنانا قومی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے ملکی سلامتی، امن و استحکام اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی، اس موقع پر کارکنان و عوام کی بڑی تعداد موجود تھی

اپنا تبصرہ لکھیں