کویت کا قومی دن گورنر سندھ کی مبارکباد

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح کو قومی دن پر مبارکباد

کراچی……گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کویت کے قومی دن پر کو یتی عوام کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی اور انہیں ہالا فروری کے جشن پر بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے ہمیشہ برادرانہ تعلقات رہے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ اس میں مزید استحکام آرہا ہے

پاکستانی عوام ہمیشہ کویتی عوام کو احترام کی نظر سے دیکھتی ہے اور ان کی خوشیوں میں اسی طرح شریک ہوتی ہے جس طرح کویتی عوام ،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کویت کی ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تاریخی،مذہبی اور معاشی روابط مضبوط ہیں اور مستقبل میں اس میں مزید بہتری آئے گی

اپنا تبصرہ لکھیں