اسپورٹس گالہ سیزن4‘ نیاناظم آباد جیمخانہ

النمرہ کالج آف نرسنگ ہیلتھ اینڈ سائنس کے زیر اہتمام “اسپورٹس گالا سیزن فور کا انعقاد
افتتاح بانی و ایم ڈی المنرہ کالج محمد اسلم خان، عامر حاتم خان نے کیا، مہمان خصوصی ایم این اے محمد حفیظ الدین تھے

کراچی( اسپورٹس رپورٹر)النمرہ کالج آف نرسنگ ہیلتھ اینڈ سائنس کے زیر اہتمام ’’اسپورٹس گالہ سیزن4‘ کاانعقاد نیاناظم آباد جیمخانہ میں کیاگیا ، جس میں لڑ کوں کی آٹھ ٹیموں نے کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا جبکہ لڑکیوں کی 2ٹیموں نے کرکٹ ، ریس (دوڑ)اور رسہ کشی بیڈ مینٹن میں حصہ لیا ، ڈھول کی تھاپ پر کالج کے طالبعلموں نے تمام ٹیموں کی زبردست حوصلہ افزائی کی

اسپورٹس گالہ سیزن 4کا افتتاح نرسنگ کالج کے بانی وایم ڈی محمد اسلم خان ، عامر حاتم خان نے کیا ، جبکہ مہمان خصوصی متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی سید حفیظ الدین ایڈوکیٹ تھے اس موقع پر بانی و ایم ڈی محمد اسلم خان نے کہا کہ طالبعلموں کو تعلم کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں خصوصا کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے

اس سے ان کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتاہے انہوں نے کالج کے لےے باقاعدہ کرکٹ ٹیم بنانے اور ان کی کوچنگ کے لےے سینئر کرکٹرکو کوچ کے لیے مقرر کیاہے ، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید حفیظ الدین نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہیں ان ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع دینے پر النمر کالج آف نرسنگ کی انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہیں

، اس حوالے سے ہم ہر ممکن تعاون کے تیار ہیں ، ’’اسپورٹس گالہ سیزن 4‘‘ میں وائس چیئرپرسن ثریا خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد منصور مدنی، احسان اللہ خان ، الفلاح نرسنگ کالج کے چیئرمین محمد اسماعیل خان ،جہانگیرخان،بنک اسلامی کے فرخ قریشی ، ایم ذیشان ، ایم عارف ، ایم فراز نے شرکت کی جبکہ اسپورٹس گالہ میں طالبعلموں نے جوش وخروش دکھاتے ہوئے صبح سے سہ پہر تک اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ،

رنگارنگ 10ٹیموں نے الگ الگ رنگ کی کرکٹ کِٹ زیب تن کی ہوئی تھی جس سے ماحوم میں رنگ بھر گئے ، اس تمام ایونٹ کو آرگنائز کرنے میں مس نمرہ ، مس نورین ، مس گل سانگہ ، مس روما خان ، مس آمنہ، وسیع اللہ ، توقیر ، نور الواحد ، اسحق ، شکیل،ثناء اللہ خان و دیگر شامل تھے ، آخر میں مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور میڈل تقسیم کئے

اپنا تبصرہ لکھیں