ادارہ ترقیات کراچی اسلحہ لانے پر پابندی

ادارہ ترقیات کراچی ہیڈ آفس سوک سینٹر میں اسلحہ لانے پر مکمل پابندی
خلاف ورزی کی صورت میں آرمز ایکٹ 1878 کی مختلف دفعات، پاکستان پینل کوڈ 1860 اور سندھ آرمز ایکٹ 2013 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا

کراچی……….ادارہ ترقیات کراچی ہیڈ آفس سوک سینٹر میں اسلحہ لانے پر مکمل پابندی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے اپنے ہیڈ آفس، سِوک سینٹر کمپلیکس گلشنِ اقبال میں کسی بھی قسم کا اسلحہ (لائسنس یافتہ یا بغیر لائسنس) لے کر داخل ہونے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس ضمن میں کے ڈی اے سیکریٹریٹ کی جانب سے باضابطہ سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

تمام افسران، اہلکاروں اور عام شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ کے ڈی اے ہیڈ آفس کی حدود میں اسلحہ لانا یا رکھنا سختی سے ممنوع ہے۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی فرد کے قبضے سے مذکورہ احاطے میں اسلحہ برآمد ہوا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں آرمز ایکٹ 1878 کی مختلف دفعات، پاکستان پینل کوڈ 1860 اور سندھ آرمز ایکٹ 2013 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسلحہ فوری طور پر ضبط کر کے فوجداری کارروائی شروع کی جائے گی۔

ادارہ ترقیات کراچی کے چیف سیکیورٹی آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ مرکزی دروازے پر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور اس حکم نامے پر من و عن عملدرآمد کیا جائے۔

یہ احکامات مجاز اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کی منظوری سے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ تمام شعبہ جات کے سربراہان کو اس پر فوری عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں