گلبرگ ٹاؤن استقبال رمضان کی پر وقار تقریب

گلبرگ ٹاؤن میں استقبال رمضان کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ ،سابق ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ، منتخب بلدیاتی نمائندوں، افسران و ملازمین کی شرکت

کراچی…….ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے زیر اہتمام ٹاؤن آفس میں استقبال رمضان کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد۔محفل میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کے ہمراہ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ ،سابق ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور ٹاؤن کے افسران و ملازمین نے شرکت کی

اس موقع پر سابق ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ نے روزے کی اہمیت اور رمضان کی فضیلت کے حوالے سے بیان کر تے ہوئے کہا کہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قران کریم کو نازل کیا گیا خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس مہینے کا استقبال کرتے ہیں رمضان کا مہینہ،رحمت،برکت اور قربت الہیٰ پانے کا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے ایمان والو ں تم پر روزے فرض کئے گئے

جیسے کہ تم سے پہلے کی قوموں پر فرض کئے گئے۔ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ہمیں چاہیے کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادات کریں اور حقوق العباد کا خیال کرتے ہوئے اپنے رب کو راضی کریں اس موقع پر انہوں نے منتخب نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں آپ لوگوں پہ ڈبل ذمہ داری ہے

آپ نے عام دنوں سے زیادہ محنت کرنی ہے۔سابقہ اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ روزہ جسم کی زکوٰۃ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مبارک میں عبادات کے ساتھ ساتھ اپنے غریب ضرورت مند بھائی بہنوں کا بھرپور خیال رکھیں اور ہر قسم کے برے اعمال سے مکمل اجتناب کریں۔ اور اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری سے سر انجام د یں۔

اس موقع پر شعیب احمد نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالی ہم تمام لوگوں کو رمضان میں عبادتیں کرنے اور لوگوں کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور تمام لوگ مغفرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔بعدازاں پروگرام کا اختتام خصوصی دعا پر کیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں