قیمتی جانوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

سولجر بازار گل رعنا کالونی، نارتھ ناظم آباد گیس سلنڈر دھماکے میں قیمتی جانوں کی ہلاکت
کراچی بحالی تحریک کے چیئرمین اشرف جبار قریشی کا اظہار افسوس وتعزیت

کراچی……. کراچی بحالی تحریک کے چیئرمین اشرف جبار قریشی نے سولجر بازار کی گل رعنا کالونی میں گیس سلنڈر دھماکے میں قیمتی جانوں کی ہلاکت پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ دکھ تازہ ہی تھا اور دو دن بھی نہیں گزرے تھے کہ ایک اور گیس سلنڈر گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں ایک رہائشی عمارت میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا جس سے کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو گیس جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھے ہوئے ہیں جس کے باعث شہری اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر گھروں میں گیس سلنڈر رکھنے پر مجبور ہیں اور یہی الات ائے روز خطرناک اور جان لیوا حادثات کا سبب بن رہے ہیں

اشرف قریشی نے مطالبہ کیا گیا کہ کراچی کے شہریوں کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور مرحومین کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے(آمین)

اپنا تبصرہ لکھیں