رمضان المبارک سوئی گیس کابڑا ریلیف

رمضان المبارک میں سوئی گیس کمپنی کی جانب سے بڑا ریلیف
سحر تین بجے سے رات 10 بجکر 30 منٹ تک بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی
ماہ مبارک میں صرف پانچ گھنٹے گیس نہ فراہم کرنے کاـاعلان

کراچی(رپورٹ: سیدمحبوب احمدچشتی) رمضان المبارک میں سوئی گیس کمپنی کی جانب سے بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے جس کے تحت صارفین باآسانی سحر وافطار کر رہے ہیں سوئی گیس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ماہ مبارک میں سحر تین بجے سے رات 10 بجکر 30 منٹ تک بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی جس پر عمل درامد بھی ہو رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سوئی گیس کو روزہ داروں کی مشکل کا بخوبی اندازہ ہے جب کہ اس کے مقابل کے الیکٹرک کی جانب سے ہٹ دھرمی تاحال برقرار ہے

سحری وافطاری میں بجلی دستیاب ہے لیکن لوڈ شیڈنگ کے شیڈول میں کسی قسم کا ریلیف فراہم نہ کرنے پر صارفین میں غم وغصہ پایا جاتا ہے جیسے ہی سحر وافطار کا وقت گزرتا ہے کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اسی طرح برقرار رکھا جاتا ہے جیسے عام دنوں میں ہوا کرتا تھا حد تو یہ ہے کہ تراویح کے اوقات کار جس کا عمومی دورانیہ ڈیڑھ گھنٹے کا ہے اس میں بھی لوڈ شیڈنگ دھڑلے سے کی جارہی ہے جس سے نمازی حضرات کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

شہریوں نے کے الیکٹرک کے حکام سے گزارش کی ہے کہ ماہ مبارک میں غیرمسلم ممالک بھی مسلمانوں کو ریلیف فراہم کیا جاتا ہے جس طرح سوئی گیس نے شدید گیس کی لوڈ شیڈنگ کو ترک کرکے ماہ مبارک میں صرف پانچ گھنٹے گیس نہ فراہم کرنے کاـاعلان کیا ہے کے الیکٹرک بھی رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار میں کمی لاکر روزہ داروں کو ریلیف فراہم کرے

اپنا تبصرہ لکھیں