باجوڑ چیک پوسٹ حملہ شدید مذمت

چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی باجوڑ چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

فتنہ الخوارج کی بزدلانہ دہشت گردی ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات قابلِ تحسین ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی…… متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے باجوڑ چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کی بزدلانہ دہشت گردی ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات قابلِ تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ وطن کے تحفظ پر بہادر سپوتوں کی شہادت قومی سلامتی کے لیے عظیم قربانی ہے، شہدائے وطن کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی جبکہ زخمیوں کی صحت یابی کی دعا گو ہیں،

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حملہ آوروں کی خرافات اور دہشت گرد عزائم کو سخت ترین ردعمل سے ناکام بنایا گیا، ایسے وقت میں سرحدی اور اندرونی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، شہدائے وطن کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی اشد ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں