سندھ سوشل سیکورٹی، کڈنی سینٹر لانڈھی میں سی پی آر ٹریننگ پروگرام کا کامیاب انعقاد
کراچی………… سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی، کڈنی سینٹر لانڈھی اور پاکستان لائف سیونگ پروگرام (پی ایل ایس پی ) کے اشتراک سےسی پی آر پر ایک ٹریننگ سیمنار کڈنی سینٹر لانڈھی میں منعقد کیا گیا پاکستان لائف سیونگ پروگرام (پی ایل ایس پی) کے ٹرینر ذوالفقار، عبدالرحمن، نصیر اللہ اور الشبا نے شرکاء کو ناصرف تربیت فراہم کی بلکہ عملی طور پر مظاہرہ کر کے ہارٹ اٹیک اور بلیڈنگ پوائنٹس کے حوالے سے ہنگامی مدد کی مکمل تربیت فراہم کی
اس موقع پر وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ نے اپنے خطاب میں میڈیکل سپریڈنٹ کڈنی سینٹر ڈاکٹر عاصم رضا، ڈاکٹر حرا، ڈاکٹر فیصل سمیت کڈنی سینٹر کے تمام ڈاکٹرز و عملہ کو بہترین ٹریننگ سیمینار منعقد کرنے مبارکباد پیش کی اور ٹریننگ و ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ ملازمین کی تربیت کے لیے مختلف ٹریننگ پروگرام منعقد کئے جائیں۔ میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر عاصم رضا نے ٹریننگ سیمینار میں شرکت کرنے والے تمام ڈاکٹرز سمیت شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم آئندہ بھی تربیت کا سلسلہ جاری رکھیں گئے۔

سیمینار میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر دانش، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اینڈ ٹریننگ و ریسرچ وسیم جمال, سی ایم او کورنگی سرکل ڈاکٹر انیلہ عباسی، ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر زاہدہ، ڈپٹی میڈیکل سپریڈنٹ لانڈھی اسپتال ڈاکٹر ذوالفقار سمیت سیسی کے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف نے شرکت کی، پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر حرا نے انجام دیئے۔ سیمینار کے اختتام پر ایم ایس کڈنی سینٹر ڈاکٹر عاصم نے وائس کمشنر سکندر بلوچ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز وسیم جمال، ڈاکٹر انیلہ عباسی، اور PLSP کے ٹرینرز کو یادگاری شیلڈ اور اجرک کے تحائف کا تحفہ پیش کیا, جب کہ کڈنی سینٹر میں بہترین خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز و اسٹاف ڈاکٹر کو ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ نے سوشل سیکورٹی کڈنی سینٹر کی انتظامیہ کیجانب سے شیلڈ دیں