اٹھارویں ترمیم ختم کروائینگے، مصطفیٰ کمال

اگر ایم کیو ایم پاکستان کی اٹھائیسویں ترمیم کو نہیں مانا گیا تو ایم کیو ایم پاکستان اٹھارویں ترمیم کو ختم کروائے گی، مصطفیٰ کمال
آخر کب تک ہمارے بچے گٹر میں گر کے، شاپنگ سینٹرز میں جل کے اور ڈمپروں کے نیچے کچل کر مرتے رہیں گے۔ مصطفیٰ کمال
حکمرانوں نے ہمیں یہ کس کے حوالے کردیا ہے۔ مصطفیٰ کمال
لیاقت آباد سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے اور ہر ٹاؤن میں اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جس کے بعد پورے کراچی کا بڑا عوامی احتجاجی جلسہ ہوگا۔ مصطفیٰ کمال
پیپلز پارٹی نے کراچی سے زیادہ سندھ کے غریب ہاریوں پر ظلم ڈھایا ہے۔ مصطفیٰ کمال
ایم کے ایم پاکستان کراچی سے سندھ کے غریب اور مظلوم لاچار سندھیوں کی جنگ لڑ رہی ہے۔ مصطفیٰ کمال
ہمارے سندھی بھائی پیپلز پارٹی کی طرف سے پھیلائی گئی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔
مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم پاکستان کا لیاقت آباد سے عوامی احتجاجی تحریک کا آغاز

کراچی۔۔۔…….وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سید مصطفیٰ کمال نے لیاقت آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے اٹھارویں ترمیم کی حمایت کی تھی مگر اختیارات عوام تک نہیں پہنچے۔اٹھارویں ترمیم کے وسائل صوبائی حکومت کو مل گئے، مگر شہری سندھ کے عوام پر ظلم ہوا۔ مصطفیٰ کمال نے واضح کیا کہ اگر اختیارات گلی کوچوں تک منتقل نہیں کیے جائیں تو 18ویں ترمیم قابل قبول نہیں، ایم کیو ایم پاکستان اس کے خاتمے کا مطالبہ کرے گی۔ اگ ہماری آئینی ترامیم کی مخالفت کی جائے گی تو ایم کیو ایم بھی اٹھارویں ترمیم کی مخالفت کرے گی۔ اخر کب تک ہمارے بچے گٹر میں گر کے، شاپنگ سینٹرز میں جل کے اور ڈمپروں کے نیچے کچل کر مرتے رہیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ اور کراچی کے حلقہ بندیوں کے نظام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے مہاجر ووٹ اور شہری نمائندگی کو ناصرف محدود کیا گیا بلکہ ہمارے ووٹوں کو ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اب ایم کیو ایم صرف مہاجروں کی جماعت نہیں رہی بلکہ ہر قومیت کی آواز بن چکی ہے۔ ہر ڈسٹرکٹ میں ایم کیو ایم کا پرچم بلند ہوچکا۔ انہوں نے عوامی حقوق کی جدوجہد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری پانی، بجلی، گیس، روزگار اور تعلیم سمیت متعدد مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین کروڑ کی آبادی میں ہر گھر کی شکایت ہے

اور حکمران شہریوں کے مسائل پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا کہ لیاقت آباد سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے اور ہر ٹاؤن میں اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جس کے بعد پورے کراچی کا بڑا عوامی احتجاجی جلسہ ہوگا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کا جھنڈا پورے سندھ اور پاکستان میں بلند ہوگا اور حق پرست شہریوں کی آواز ہر جگہ پہنچے گی۔ پیپلز پارٹی نے کراچی سے زیادہ سندھ کے غریب ہاریوں پر ظلم ڈھایا ہے۔ ایم کے ایم پاکستان کراچی سے سندھ کے غریب اور مظلوم لاچار سندھیوں کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ہمارے سندھی بھائی پیپلز پارٹی کی طرف سے پھیلائی گئی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں

اپنا تبصرہ لکھیں