کے ڈی اے انتظامیہ اورسی بی اے کے درمیان کے ڈی اے ملازمین کے معاملات مشاورت سے طے ہوگئے
ایک سے پندرہ گریڈ کے ملازمین کے پرموشن کے معاملات بھی کے ڈی اے سے کیے جانے کے نوٹ تیار کیا جائے گا
تنخواہوں کی ادائیگی اب ایک سے دس تاریخ کے درمیان ہو جائیگی سی بی اے اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی
کراچی…….ادارہ ترقیات کراچی کے کانفرنس روم میں کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) لیبر ڈویژن ایم کیو ایم (پاکستان) اور کے ڈی اے انتظامیہ کے درمیان اہم میٹنگ ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی اور تمام ہیڈ آف ڈپیاڑٹمنٹ کی موجودگی ایمپلائز یونین کی جانب سے ملازمین کے جائز مسائل کی حل طلبی کے لیئے مشاورت کی گئی ے ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے ایک سے پندرہ گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئیے ہر ماہ دس تاریخ پر ادائیگی مشاورت سے طے پاگئےڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی کی جانب سے سی بی اے کے صدر محمد عبدالمعروف اور سی بی اے کے جنرل سیکرٹری قمر عباس اور سی بی اے کے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی

سی بی اے کے ایجنڈے میں شامل ایک سے پندرہ گریڈ کے ملازمین کے پرموشن کے معاملات بھی کے ڈی اے سے کیے جانے کے نوٹ تیار کیا جائے گاکے ڈی اے انتظامیہ اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے ایجنڈے میں شامل تمام پوائنٹ پر تعاؤن کی یقین دہانی کرائی کے ڈی اے ملازمین کے لئیے بڑی خوشخبری ہے کہ کے ڈی اے انتظامیہ اور سی بی اے کے درمیان کے ڈی اے ملازمین کے معاملات مشاورت سے طے ہوگئے ہیں تنخواہوں کی ادائیگی اب ایک سے دس تاریخ کے درمیان ہو جائیگی سی بی اے اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اگر سی بی اے کے اس پوائنٹ پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو سی بی اے مکمل احتجاج اور ادارے میں تالا بندی سمیت تمام آپشن استعمال کرے گی
کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کی سفارش پر ملازمین کے میڈیکل کے مسائل پر سی بی اے کے دو نمائندوں کو میڈیکل کمیٹی میں شامل کرنے پر باہمی اتفاق بھرتیوں کے تحقیقات کے معاملے پر 2018 کی فزیکل ویری فیکشن کو تحقیقات کے جوابات میں شامل کرنے کے لئیے سی بی اے کی سفارش پر سول ایکٹ سروس کو شامل کیا جائے جسمیں تین سال کسی بھی ملازم کو تنخواہ ادا کرنے کے بعد سروس سے فارغ نہیں کیا جاسکتا تحقیقات میں ایکٹ کو شامل کیا جائے کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے نے کے ڈی اے اسکولوں کی مرمت اور اور کے ڈی اے اسٹاف کالونی رینویشن کے لئیے بجٹ مختص کیا جائےکے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے لئیے گورننگ باڈی کے اجلاس کی تاریخ فوری طے کئیے جانے پر زور دیا گیا تین ارب کی گرانٹ کو کے ڈی اے لانے کے لئیے انتظامیہ فوری کاروائی کرے جس سے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات جلد ازجلد ادا ہوسکیں