سندھ میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لیے کسی بھی قسم کے احتجاج پر مکمل پابندی عائد۔
صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوامی تحفظ کے پیش نظر ہر قسم کے احتجاج، مظاہرے، دھرنے، ریلیاں اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی ہوگی
کراچی……. امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ایک مہینےکے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے.نوٹیفیکشن جاری جس کے مطابق احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر پابندی عائدہوگی۔اتوار سے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سیکشن 144 ضابطہ فوجداری کے تحت نافذ کی گئی ہے. 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی

صوبے میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے. تاکہ ممکنہ امن و امان کے مسائل سے بروقت نمٹا جا سکے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے
کہ سیکشن 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ امن عامہ کے قیام اور صوبے میں استحکام برقرار رکھنے کے سندھ حکومت کی جانب سے کہاگیا کہ فوری اقدامات ضروری تھے.