محفل نور مصطفےٰ و غوث الوریٰ کانفرنس

پیران پیر حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی غوث الاعظم دستگیر نے توحید رسالت کے پیغام کے اجالے دنیا کے کونے کونے میں پھیلائے
بزم اعلیٰ حضرت العالمی حلقہ سکھر کے زیر اہتمام جامع منارہ مسجد غریب آباد سکھر میں سالانہ محفل نور مصطفےٰ و غوث الوریٰ کانفرنس

صدارت ممتاز عالم دین علامہ محمد نعمان خان قادری نے کی محفل میں مفتی نعمان حنفی، پیر عطا الرحمن خان قادری، غیاث الدین قادری، صوفی صغیر احمد، مولانا افضل حسینی اور دیگر نے بھی شرکت کی

سکھر (اسٹاف رپورٹر) بزم اعلیٰ حضرت العالمی کے مرکزی امیر علامہ محمد عاقل باروی نے کہا ہے کہ پیران پیر حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی غوث الاعظم دستگیر نے توحید رسالت کے پیغام کے اجالے دنیا کے کونے کونے میں پھیلائے۔ وہ بزم اعلیٰ حضرت العالمی حلقہ سکھر کے زیر اہتمام جامع منارہ مسجد غریب آباد سکھر میں سالانہ محفل نور مصطفےٰ و غوث الوریٰ کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے

جس کی صدارت ممتاز عالم دین علامہ محمد نعمان خان قادری نے کی محفل میں مفتی نعمان حنفی، پیر عطا الرحمن خان قادری، غیاث الدین قادری، صوفی صغیر احمد، مولانا افضل حسینی اور دیگر نے بھی شرکت کی محفل میں مفتی عسجد نعمان قادری، محمد ثقلین الازہری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ بزم اعلیٰ حضرت العالمی حلقہ سکھر کے روح رواں صوفی عبدالرحمن قادری فیضوی نے پروگرام کی قیادت کی محمد ندیم بھٹی، عبدالرحمن قادری و دیگر نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا محفل میں بزم اعلیٰ حضرت العالمی حلقہ سکھر کے ذمہ داران کو تنظیمی کارڈ علامہ محمد عاقل باوری نے دیئے اور انہیں تنظیمی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی،

محمد عمر عطاری اور دیگر نے معاونت کی علامہ محمد عاقل باروی کا کہنا تھا کہ دین کے کاموں میں اور نیکی و بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کا تعاون بہت ہی احسن عمل ہے انہوں نے کہا کہ سکھر و روہڑی علماءو مشائخ کا شہر ہے یہاں آکر بہت محبت ملتی ہے سندھ کے لوگ واقعی مہمان نواز ہیں انہوں نے کہا کہ اولیاۓ کاملین، بزرگان دین اور صوفیائے کرام نے دین مصطفےٰ کو عام کرنے میں بنیادی اور اہم کردار ادا کیا ہے

اولیاء اللہ نے اپنے علم و قلم عمل و کردار اخلاق و اخلاص سے توحید کا پرچم بلند کیا اور تعلیمات نبوی کا پرچار کیا ۔شہر کے معروف نعت خوانوں مولانا رضوان خان قادری اور دیگر نے گلہائے عقیدت پیش کئے اس موقع پر مولانا نعمان قادری نے علامہ عاقل باروی کو کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا۔ درود و سلام اور دعا پر محفل کا اختتام ہوا جبکہ شرکاءکےلئے طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں