میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) ہمارے ایمان کی جڑوں کومستحکم کرتا ہے۔ 67 ویں ماہانہ نشست درود پاک بسلسلہ آیت کریمہ کے ایم سی ورکشاپ گلزار انبیا مسجد سے پیر طریقت فقیر ڈاکٹر معین شہزاد چشتی کا خطاب
کراچی …… پیر طریقت رہبر شریعت سجادہ نشین خانقاہ چشتیہ حضرت بابا صاحب فقیر آباد پنڈی گھیپ فقیر ڈاکٹر معین شہزاد چشتی نے کہا ہے کہ میلاد النبی (ص) ہماری ایمان کی جڑوں کو مستحکم کرتا ہے۔ کثرت سے درود پاک اور آیت کریمہ کا ورد دلوں کو روشن کرتا ہے۔ 1500 سالہ جشن عید میلاد النبی(ص) دراصل اتحاد امت اور محبت رسول (ص) کو عام کرنے کا ذریعہ ہے۔
اللہ تعالی نے نبی کریم(ص) کی شان اور مرتبہ بلند فرمایا ہے۔نبی کریم (ص) دونوں جہانوں کے لیے رحمت ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن عید میلاد النبی(ص) و 67 ویں ماہانہ نشست درود پاک وآیت کریمہ کے ختم کی روح پرور محفل سے گلزار انبیا مسجد کے ایم سی ورکشاپ میں خطسب کے دوران کیا۔ماہانہ نشست میں علامہ طاہر کلیم خان، لیاقت علی اشرفی، مولانا اشرف علی، حافظ مبشر کے علاوہ علمائے کرام،عاشقان رسول کے ساتھ ساتھ بلدیاتی ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔