میری پہچان پاکستان
تحریر : مقصود قریشی
آج پاکستانی قوم نہ صرف وطن عزیزبلکہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی آزادی کا 78سالہ جشن پورے جوش و خروش اور ملی جزبے سے منا رہے ہیں۔ہرسال پوری قوم جشن آزادی مناتی ہے۔لیکن اس سال جشن آزادی کی خاص بات یہ ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کی بھارت کو عبرتناک شکست نے پاکستان کا مقام سر بلند کردیا ہے۔ ہماری بہادر افواج نے جیت کر قوم کو ایک نئی امنگ اور امید کی کرن دی۔پوری قوم سجدہ شکر ادا کر رہی ہے۔ بلکہ پوری قوم ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہے۔اسکا سہرقا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سرجاتاہے۔ جنہوں نے پوری حکمت عملی کے ساتھ دشمن کی عیاری اور مکاری کو سامنے رکھتے ہوئے بہترین حکمت عملی سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

ؤپریشن بنیان المرصوص“ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کرکے بھارت کودھول چٹا دی۔ اپنی جدید صلاحیت اور ٹیکنالوجی سے دنیا کو حیرت زدہ کردیا۔ ہمارے پائلٹ اور ایئر فورس نے شاندار کارکردگی سے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ سب سے زیادہ اچھی بات یہ تھی کہ قوم نے لسانی اور کسی بھی قسم کی سوچ کے بغیر ایک پاکستانی بن کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو کر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا۔ یہ پیغام دیاکہ کرو نہ غم جو ضرورت پڑی تو ہم دیں گے۔۔۔۔۔لہو کا تیل چراغوں میں ڈالنے کے لئے۔پوری قوم نے اس جزبے کا اعادہ کیا کہ پاک سر زمین کے لئے پاکستان کی جغرافیائی حدودکی حفاظت کے لئے بہادر فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔پوری قوم یوم آزادی پر فیلڈ مارشل اور تمام سربراہان افواج پاکستان کو سلام تحسین پیش کر رہی ہے۔پاک فوج کے بہادر اپنی شجاعت کے ساتھ فتنہ الہندوستان اور خوارجیوں سے نمٹ رہے ہیں جام شہادت نوش کر رہے ہیں۔ بھارتی پراکسی وار کو ناکام بنا رہے ہیں۔پوری قوم کو آزادی کے دن پر یہ عہد کرنا ہوگا۔ کہ ہم پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔۔سبز ہلالی پرچم کو تھامے ہر ملک دشمن کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیواربنیں گے

۔ہم ایک قوم پاکستانی قوم ہیں اور فرقہ وارنہ،لسانی، گروہی، برادری کسی بھی تقسیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ”ُپہلے ریاست بعد میں سیاست“ کاپیغام جو میری پہچان پاکستان کے روح رواں سابق گورنر سندھ نشان امتیاز ڈاکٹر عشرت العباد خان کے نعرے کو عملی طور پر اپنا کر پاکستان کو عظیم ریاست بنائیں گے۔ کیونکہ اگر ریاست سلامت ہے تو ہمارے گھر جان و مال و عزت و سلامتی قائم ہے۔ ہمیں پاکستان کی ترقی کا ایندھن بننا ہے۔فیلڈ مارشل نے پاکستان کا امن پسند چہرہ اور اصل شکل صدر ٹرمپ کو دکھا کر اسکی حرمت اور گرین پاسپورٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ اب ہماری حکومت کو معاشی بہتری کی طرف گڈ گورننس سے لا کر پاکستان کی عوام کو مہنگائی اور روزگار کے بحران سے نکالنا ہے۔ معاشی ترقی کے لئے امریکہ کاتعاون اور ٹیرف میں دس فیصد کمی سے انڈسٹریز کو فائدہ دینے کی ضرورت ہے۔ تاکہ ہم ترقی پزیر ممالک میں شمار ہوسکیں۔ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے گڈگورننس کی ضرورت ہے۔

میری پہچان پاکستان نے نا امیدی کو ختم کرکے نوجوانوں میں امید کی کرن جگا دی ہے۔ پاکستان کی حکومت وسائل کا صحیح استعمال کرے۔ روزگار کے زرائع تب پیدا ہونگے جب انڈسٹریزکو ریلیف ملے گا صنعت کاتر سرمایہ کاری کرے گا۔ فیلڈ مارشل نے اپنا کام کردیا اب حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پوری قوم جشن آزادی مناتے ہوئے میری پہچان پاکستان کے ویژن پر عمل کرے۔ ہمیں ایک ہوکر قومی جزبے کے تحت پہیہ چلائیں۔ پوری قوم ملی وطن پرستی کے جزبے سے سرشار ہے۔ڈاکٹر عشرت العباد خان ملک کے لئے ناگزیر ہیں۔جو وطن پرستی کی سوچ تین سال سے عوام میں جگا رہے تھے۔ آج انکی جیت بھی ہوئی ہے۔ ان سب کو خراج تحسین جو میری پہچان پاکستان کا حصہ ہیں اور اسی سوچ کے ساتھ چل رہے ہیں کہ سب سے پہلے پاکستان۔ میری ہچان پاکستان