راشد منہاس روڈ حادثے کے بعد 5سےزائد ڈمپر نذر آتش ہونے پر یوسف پلازہ اور ایف بی ایریا صنعتی ایریا تھانوں میں ڈمپر ایسوسی ایشن حکام کی مدعیت میں 7اے ٹی اے کے تحت دو مقدمات درج، 150 سےزائد افراد نامزد، اور10ے زائدافراد کو گرفتار کرنےکی اطلاعات ہیں
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ’مرنے والوں کی شناخت 14 سالہ احمد رضا اور 22 سالہ ماہ نور کے نام سے ہوئی گھروالوں کا کہناتھا کہ ماہ نور کی اگلے ماہ شادی تھی جسکی تیاری کررہے تھےجبکہ حادثے میں جانبحق ہونے والوں کے والد 47 سالہ شاکر زخمی ہو گئے
کراچی……راشد منہاس روڈ حادثے کے بعد 5سےزائد ڈمپر نذر آتش ہونے پر یوسف پلازہ اور ایف بی ایریا صنعتی ایریا تھانوں میں ڈمپر ایسوسی ایشن حکام کی مدعیت میں 7اے ٹی اے کے تحت دو مقدمات درج، 150 سےزائد افراد نامزد، اور10ے زائدافراد کو گرفتار کرنےکی اطلاعات ہیں
راشد منہاس روڈ پر اتوار کی صبح پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار بھائی اور بہن جان سے گئے۔مشتعل ہجوم نے شہر میں پانچ سے زائد ڈمپرز نذر آتش کر دیئے
پولیس نےفوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے بظاہر ذمے دار ڈمپر ڈرائیور فردوس خان سمیت 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور سوشل میڈیا ویڈیوز کی مدد سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ’مرنے والوں کی شناخت 14 سالہ احمد رضا اور 22 سالہ ماہ نور کے نام سے ہوئی گھروالوں کا کہناتھا کہ ماہ نور کی اگلے ماہ شادی تھی جسکی تیاری کررہے تھےجبکہ حادثے میں جانبحق ہونے والوں کے والد 47 سالہ شاکر زخمی ہو گئے
حادثے کے بعد ہنگامہ آرائی، شہریوں کا شدید ردِعمل سامنے آیا اور سات ڈمپرز نذرِ آتش کردیئے گئے