برداشت بین الاقومی این جی او نے عوامی خدمات کا دائرہ کار وسیع کردیا۔
وہیل چیئرز اور امدادی اشیاء کے بعد اسپتالوں میں تشدد کی شکار خواتین کی بھی داد رسی کی جا رہی ہے۔
خواتین کوہم کسی ظالم کی درندگی کا نشانہ نہیں بننے دیں گے۔ عفت اسلم
برداشت چیئرپرسن ہیومن رائٹس کرشن شرما، صدر عفت اسلم، ہمایوں خان (سیکریٹری بورڈ) سیما حسن (جنرل سیکریٹری)، سیما مہیشوری ممبر ایڈووکیٹ فخر امام کے دورے اور کیس کی پیروی
قاتل شوہر کے خلاف کاروائی کریں گے۔ انتقال پر عفت اسلم،۔ کرشن شرما، ہمایوں خان (سیکریٹری بورڈ) سیما حسن،(جنرل سیکریٹری)، سیما مہیشوری ممبر ایڈووکیٹ فخر امام اور شہنیلہ خانزادہ کا اہل خانہ سے گہرے دکھ کا اظہار
کراچی ( ) برداشت بین الاقومی این جی او نے عوامی خدمات کا دائرہ کار وسیع کردیا۔ وہیل چیئرز اور امدادی اشیاء کے بعد اسپتالوں میں تشدد کی شکار خواتین کی بھی داد رسی کی جا رہی ہے۔ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر سول اسپتال میں خاتون شانتی بائی مہیشوری کے اہل خانہ سے ملاقات کی انکی دلجوئی کی۔ برداشت چیئرپرسن ہیومن رائٹس کرشن شرما، صدر عفت اسلم، ہمایوں خان (سیکریٹری بورڈ) سیما حسن (جنرل سیکریٹری)، سیما مہیشوری ممبر ایڈووکیٹ فخر امام نے اسپتال کا دورہ کیا۔ ان مریضوں کی خبر گیری جو نا مساعد حالات یا تشدد سمیت علاج کے حوالے سے کسی پریشانی کا شکار تھے۔ شانتی بائی مہیشوری کو انکے خاوند نے شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
شانتی کے تین بڑے آپریشن ہو چکے ہیں لیکن انکی حالت زار مناسب نہیں۔وفد نے ڈاکٹر صنوبر ٹراما سینٹر سے ملاقات کرکے خاتون کی حالت زار سے آگاہی اور اہل خانہ کو قانونی مدد اور دیگر مدد کے لئے کہا۔ جبکہ نجمہ جو پہلے دن سے خاندان کے ساتھ منسلک اور مدد کر رہی ہیں۔ برداشت کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور خدمات کو سراہا۔ جبکہ ایڈووکیٹ فخر امام نے بتایا کہ ایف آئی آر لیاری تھانے میں درج ہے۔ملزم اشوک پولیس حراست میں ہے۔
برداشت ٹیم نے واقعی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہر مظلوم تک جائیں گے خواتین کوہم کسی ظالم کی درندگی کا نشانہ نہیں بننے دیں گے۔ عفت اسلم نے کہا کہ ہم دائرہ کار مزید وسیع کر رہے ہیں۔ ملزم کو سزا دلائیں گے۔ ہم کیس کی قانونی پیروی کر رہے ہیں۔ شانتی آج ایک ماہ بعد انتقال کرگئیں۔ قاتل شوہر کے خلاف کاروائی کریں گے۔ انتقال پر عفت اسلم، کرشن شرما، ہمایوں خان (سیکریٹری بورڈ) سیما حسن،(جنرل سیکریٹری)، سیما مہیشوری ممبر ایڈووکیٹ فخر اماماور شہنیلہ خانزادہ کا اہل خانہ سے گہرے دکھ کا اظہار،رتے ہوئے انصاف کی فراہمی تک قدم بہ قدم ساتھ رہنے کا اعلان کیا ہے