برداشت کی نئی ٹیم کا اعلان عفت اسلم صدر، ڈاکٹر سیما حسن جنرل سیکریٹری

برداشت کی نئی ٹیم کا اعلان۔عفت اسلم (صدر)، ہمایوں خان (سیکریٹری بورڈ)، ڈاکٹر سیما حسن (جنرل سیکریٹری)، مہناز اختر (سی پی ہیومینٹرین)ونگ، شہنیلہ خانزادہ (سیکریٹری انفارمیشن) ساجدہ بگھیو (چیئرمین بورڈ)برداشت منصوبہ بندی سندھ کی حیثیت سے ذمہ دار مقرر۔ اعوان روڈ قیوم آباد میں وہیل چیئرز عطیہ کی گئیں۔ خدمت کو عبادت سمجھ کر کریں۔ نیلوفر بختیار
عفت اسلم نے مستحقین اور خاتون کی مالی مدد بھی کی۔ ارشاد انصاری، ہمایوں خان، مہناز اختراور ڈاکٹر سیما حسن کا پسماندہ علاقوں کا دورہ خدمت کے لئے منصوبہ بندی اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) صدر برداشت سندھ عفت اسلم نے کہا ہے کہ ہیومینٹرین ونگ نے 2025-26کی مدت کے لئے متعین حدف کے سلسلے میں کامیابی سے کام جاری رکھا ہوا ہے۔ تین جولائی کواعوان روڈ قیوم آباد میں وہیل چیئرز عطیہ کی گئیں۔ جسکے لئے مکمل اسسمنٹ کرنے کے بعد معزو افراد کا چناؤ کیا گیا۔

ارشاد انصاری) (پیٹرن)نے سیکریٹری بورڈ ہمایوں خان کی اسپانسر شپ سے وہیل چیئرز معزور خواتین میں تقسیم کی گئیں جو انکے گھروں پر جا کر دی گئیں۔جس میں ایک خاتون کی ٹانگیں نہیں تھے۔ جنہیں نقل و حرکت کرنے کے لئے اشد ضرورت تھی۔ قیوم آباد کے دوران علاقے کی پسماندگی کا بھی نوٹس لیا گیا۔ وہیل چیئر وصول کنندہ خاتون کے پاس اسپتال تک جانے کے لئے کوئی ذریعہ نہیں تھا۔ صدر عفت اسلم نے انکی مالی مدد بھی کی۔جبکہ مختلف مالی امداد اور دوسرے پروجیکٹس پر پہلے ہی پروگرام جاری ہیں۔

چیف پیٹرن (سرپرست اعلی) نیلو فر بختیار نے ورکنگ کو مزٰد بہتر کرنے کے لئے عفت اسلم (صدر)، ہمایوں خان (سیکریٹری بورڈ)، ڈاکٹر سیما حسن (جنرل سیکریٹری)، مہناز اختر (سی پی ہیومینٹرین)ونگ، شہنیلہ خانزادہ (سیکریٹری انفارمیشن)، ساجدہ بگھیو (چیئرمین بورڈ) برداشت منصوبہ بندی سندھ کی حیثیت سے ذمہ دار مقرر کیا ہے۔ نیلوفر بختیار نے اچھے نتائج اور خدمت کو عبادت سمجھ کر کام کرنے کی تلقین کی جبکہ عفت اسلم صدر سندھ نے مذید منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں